ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے انڈسٹریل ٹرانس فیٹی ایسڈز(آئی ٹی ایف اے) کی کھپت کی حد مقرر کی ہے جو توانائی کی کل مقدار کے ایک فیصد سے بھی کم ہے۔ زیادہ تر ممالک نے یا تو اس پر مکمل پابندی عائد کر رکھی ہے یا کھانے میں ان کے استعمال کو محدود کر دیا ہے۔

پاکستان خطے میں انڈسٹریل ٹرانس فیٹی ایسڈز پیدا کرنے والا دوسرا بڑا ملک ہے، جس سے صحت کے خطرات لاحق ہیں، جنہیں نظر انداز کرنا مشکل ہے۔ تاہم، پاکستان میں اس کی حد کے بارے میں کم آگاہی پائی جاتی ہے، اور انڈسٹریل ٹرانس فیٹی ایسڈز کا استعمال روز بروز بڑھتا جا رہا ہے۔

ٹرانس فیٹ دو قسم کے ہوتےہیں۔ قدرتی اور مصنوعی۔ قدرتی ٹرانس فیٹ جانوروں کی آنتوں میں پیدا ہوتے ہیں اور دودھ اور گوشت میں پائے جاتے ہیں، مصنوعی ٹرانس فیٹ (یا صنعتی طور پر تیار کردہ ٹرانس فیٹی ایسڈ) صنعت میں تیار کی جاتے ہیں۔ ان کا استعمال کھانے کو ڈیپ فرائی کرنے اور بیکری کی اشیاء، پیزا وغیرہ تیار کرنے کے لیے کیا جاتا ہے۔ ماہرین صحت اور سائنسدان انھیں انسانی صحت کے لیے زیادہ خطرناک سمجھتے ہیں، کیونکہ یہ دل کے دورے اور ذیابیطس کا سبب بن سکتے ہیں۔

سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ پالیسی انسٹی ٹیوٹ اینڈ کارگل کے زیر اہتمام ’پاکستان میں صنعتی ٹرانس فیٹی ایسڈز کو کم کرنے‘ کے موضوع پر منعقدہ ایک سمپوزیم میں سرکاری حکام، صنعتی رہنماؤں اور ماہرین صحت نے شرکت کی جس میں اس بات پر روشنی ڈالی گئی کہ انڈسٹریل ٹرانس فیٹی ایسڈز کی مقدار دل کی بیماری سے ہونے والی 10.13 فیصد اموات کی وجہ سے، یہ شرح عالمی اوسط شرح سے زیادہ ہے۔ یہ سیمینار ایک ایسے ملک میں عملی اقدامات کیلئے واضح پیغام جہاں انڈسٹریل ٹرانس فیٹی ایسڈز کی کھپت خطرناک حد تک زیادہ ہے۔

پاکستان اسٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی (PSQCA) اور اسلام آباد فوڈ ریگولیٹری اتھارٹی نے اگرچہ انڈسٹریل ٹرانس فیٹی ایسڈز کے استعمال کو کنٹرول کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے ہیں: تاہم، ان کوششوں کو ایک وسیع، مربوط حکمت عملی کا حصہ ہونا چاہیے۔

پاکستان پیٹرولیم مصنوعات کے بعد خوردنی تیل اور چکنائی کی درآمد میں دوسرا بڑا ملک ہے۔ 2022 میں، ملک کا خوردنی تیل کا درآمدی بل 4.3 ارب ڈالر تھا، جو آئی ٹی ایف اے سےبھری مصنوعات کی بڑی مانگ کو ظاہر کرتا ہے۔

اکتوبر 2023 میں، اسلام آباد فوڈ اتھارٹی نے قومی اور صوبائی سطح پر ہم آہنگ معیارات کی پیروی کرتے ہوئے ڈبلیو ایچ او کی سفارشات کے مطابق آئی ٹی ایف اے کی کھپت کو 02 گرام فی 100 گرام خوراک تک محدود کرنے کا فیصلہ کیا۔ تاہم، سوال یہ ہے کہ: کیا یہ کافی ہے؟

پاکستان میں آئی ٹی ایف اے کے متبادل موجود ہیں۔ مثال کے طور پر، پام اسٹیرن کو دوسرے تیلوں کے ساتھ ملانے سے آئی ٹی ایف اے فری بناسپتی پیدا ہو سکتی ہے۔مختلف تیل کو ملا کر استعمال کیا جاسکتا ہے۔ تیل کے دوبارہ پر پابندی لگا کر فوڈ انڈسٹری میں آئی ٹی ایف اے کی پیداوار میں نمایاں کمی کی جاسکتی ہے۔

تاہم قانون کے نفاذ، عوامی بیداری، اور صنعت کی جانب سے دباؤ جیسے چیلنجز برقرار ہیں۔ سمپوزیم نے عوام کو آئی ٹی ایف اے کے نقصان دہ اثرات، خاص طور پر بنانسپتی یا دیگر ہائیڈروجنیٹڈ سبزیوں کے تیل، اور وسیع پیمانے پر عوامی بیداری کے لیے این جی اوز اور صحت کی دیکھ بھال فراہم کرنے والوں کے ساتھ تعاون کی ضرورت سے آگاہ کرنے کے لیے ایک حکمت عملی پر زور دیا۔

وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کو پاکستان اسٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی (PSQCA) اور پاکستان کونسل آف سائنٹفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ (PCSIR) کے ذریعے تعلیمی اور تحقیقی اداروں کے ساتھ مل کر جزوی طور پر ہائیڈروجنیٹڈ تیل کے صحت مند متبادل تیار کرنے کے لیے صنعتکاروں اور تحقیقی اداروں کے ساتھ شراکت داری کرنی چاہیے۔ . چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کو اصلاحات کی کوششوں میں تعاون کی ضرورت ہے، اور آئی ٹی ایف اے مواد کا مؤثر طریقے سے جائزہ لینے کے لیے لیبارٹری کی صلاحیتوں کو بہتر کیا جانا چاہیے۔

ایس ڈی پی آئی اپنے پارٹنر کارگل کے ساتھ، دنیا کا واحد فراہم کنندہ ہے جو اپنے تمام آپریشنز میں ڈبلیو ایچ او کی سفارشات کو پورا کرتا ہے اور آئی ٹی ایف اے کے خلاف عملی اقدامات کا آغاز کر رہا ہے۔

اس حوالے سے اب سے جون تک کی سرگرمیاں، پائیدار ترقی کی کانفرنس (SDC 2024) تک میں پالیسی بنانا، عوامی بیداری پیدا کرنا اور آئی ٹی ایف اےکے صحت کیلئے خطرات پر تعلیمی مہم شامل ہے۔ اس میں آئی ٹی ایف اے کیخلاف سخت ضوابط کی حمایت اور فوڈ انڈسٹری کی اصلاحات کے لیے ٹھوس تعاون شامل ہے۔

انڈسٹری کی اصلاح میں ایس ایم ایز کی رہنمائی کے لیے وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ، صوبائی فوڈ اتھارٹیز، اور کلیدی صنعتی کونسلوں کے ساتھ تعاون پر مبنی ورکشاپس کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ ایف ڈی پی آئی اور کارگل ایک ایسے پاکستان کے لیے پرعزم ہیں جوانڈسٹریل ٹرانس فیٹی ایسڈز کے منفی اثرات سے پاک ہو۔

سمپوزیم نے ایک ایسی تحریک شروع کرنے کا عہد کیا ہے جو پاکستان کے لیے ٹرانس فیٹ فری مستقبل کو یقینی بنانے کے لیے نہ صرف حمایت کرتی ہے بلکہ اس پیغام کے ساتھ کام کرتی ہے کہ ہمیں جزوی طور پر ہائیڈروجنیٹڈ تیل پر پابندی لگانے اور شفاف لیبلنگ کو یقینی بنانے کے لیے موثر پالیسیاں اپنانی چاہیے۔ ان پالیسیوں کو کامیابی کے ساتھ نافذ کرنے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز پر مشتمل کثیر جہتی نقطہ نظر ضروری ہے۔

(مضمون نگار سسٹین ایبل ڈیولپمنٹ پالیسی انسٹی ٹیوٹ (SDPI) میں سینئر ریسرچ ایسوسی ایٹ ہیں)

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر

Comments

Comments are closed.