مشرق وسطی بحران، خام تیل کی بڑھتی قیمتوں سمیت دیگر معاشی چیلنجز کے باعث سونے کی عالمی ومقامی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر آگئیں۔

عالمی بلین مارکیت میں سونا 19 ڈالر کے اضافے 2,374 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پربھی فی تولہ سونا 1900 روپے کے اضافے سے پہلی بار 247,600 روپے تک پہنچ گئی۔

اسی طرح دس گرام سونا1629 روپے کے اضافے کے بعد دو لاکھ 12 ہزار 277 پرجاپہنچا

پیر کو پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کا اضافہ ہوا ھتا۔

دریں اثناء چاندی کی فی تولہ قیمت 2650 روپے پر مستحکم رہی۔

Comments

Comments are closed.