یوسف رضا گیلانی بلامقابلہ چیئرمین سینیٹ منتخب

سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی منگل کو سینیٹ چیئرمین منتخب ہو گئے۔ آج نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کے سیدال خان ناصر ڈپٹی...
شائع April 9, 2024

سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی منگل کو سینیٹ چیئرمین منتخب ہو گئے۔

آج نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کے سیدال خان ناصر ڈپٹی چیئرمین منتخب ہوگئے۔

قبل ازیں آج سینیٹ کا اجلاس شروع ہوا جہاں 43 سینیٹرز نے ایوان کے ارکان کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔

خیبرپختونخوا اسمبلی کی 11 نشستوں پر الیکشن ملتوی ہونے کے باوجود چیئرمین/ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب ہوا۔

یوسف رضا گیلانی کے مقابلے میں کسی امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے کے پی کے کی 11 نشستوں پر سینیٹ انتخابات ملتوی ہونے کے خلاف احتجاجاً چیئرمین/ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اعلان کیا ہے۔

پی ٹی آئی نے پیر کو سینیٹ کے چیئرمین/ڈپٹی چیئرمین کے انتخابات کے التوا کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ (آئی ایچ سی) سے رجوع کرنے کے علاوہ سیکرٹری سینیٹ کو الیکشن ملتوی کرنے کے لیے خط بھی لکھا ۔

آئی ایچ سی نے اس رپورٹ کے داخل ہونے تک جواب دہندگان سے جواب طلب کیا تھا۔

Comments

Comments are closed.