کاروبار اور معیشت

اسٹاک مارکیٹ:ایک اور ریکارڈ ، 70ہزارکی بلند سطح بھی عبور

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں ریکارڈ بننے کا سلسلہ جاری ہے۔ کارباری ہفتے کے دوسرے روز ٹریڈنگ کے دوران 100 انڈیکس پہلی...
شائع April 9, 2024

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں ریکارڈ بننے کا سلسلہ جاری ہے۔

کارباری ہفتے کے دوسرے روز کے ایس ای 100 انڈیکس پہلی بار70 ہزار پوائنٹس کی حد عبورکرگیا۔

منگل کوکاروبار کے اختتام پرکے ایس ای 100 انڈیکس 694 پوائنٹس یا ایک فیصد اضافےسے 70 ہزار 314 پوائنٹس کی بلند سطح پر بند ہوا۔

گزشتہ چند ہفتوں کے دوران 100انڈیکس میں ریکارڈ بننے کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ مہنگائی میں کمی ، ڈالر کی ریکارڈ آمد اورملکی معیشت پر مجموعی طور پر بہتری کے مثبت اثرات ہیں ۔

سیمنٹ، بینک، آٹوز، اور توانائی شعبے میں بھرپور سرمایہ کاری دیکھی جارہی ہے ۔

آٹوموبائل اسمبلرز، کمرشل بینکوں اور تیل و گیس کی تلاش کرنے والی کمپنیوں میں بھرپور خریداری کا رجحان رہا ۔

آئی پی پی ایل، او جی ڈی سی، پی ایس او، ایس این جی پی ایل، ایم ای بی ایل، اور ایچ سی اے آر میں منافع بخش سرگرمیاں دیکھی جارہی ہیں۔

ٹاپ لائن سیکیورٹیز کے سی ای او محمد سہیل نے ایک نوٹ میں کہا کہ سعودی سرمایہ کاری اور ڈپازٹس پر مثبت خبروں کے باعث مارکیٹ 70 ہزار کا ہندسہ عبور کر گئی۔

انہوں نے کہا کہ کے ایس ای 100 انڈیکس جون کے آخر سے تقریباً 70 فیصد زائد ہے۔

واضح رہے کہ پیر کو بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 1203 پوائنٹس اضافے کے بعد 69 ہزار پوائنٹس کی نئی بُلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔

Comments

Comments are closed.