امریکہ سے بات چیت عمان کی ثالثی کے ذریعے ’بالواسطہ‘ ہی رہے گی، ایران

13 اپريل 2025

ایران کی وزارت خارجہ نے اتوار کے روز کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ آئندہ ہفتے ہونے والے مذاکرات عمان کے ثالثی کے ذریعے ”بالواسطہ“ رہیں گے اور اس کی توجہ کا مرکز جوہری معاملہ اور پابندیوں کا خاتمہ ہی ہوگا۔

عمان کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے سرکاری ٹی وی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ مذاکرات بالواسطہ ہوتے رہیں گے، عمان ثالث رہے گا لیکن ہم مستقبل کے مذاکرات کے مقام پر تبادلہ خیال کر رہے ہیں۔

Read Comments