ٹرمپ نے 5 ملین ڈالر کا پہلا ”گولڈ کارڈ“ ویزا متعارف کرادیا

04 اپريل 2025

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کو ایئر فورس ون پر پہلا ”گولڈ کارڈ“ ویزا متعارف کرایا ہے جو ایک رہائشی اجازت نامہ ہے اور ہر ویزا 5 ملین ڈالر میں فروخت کیا جائے گا۔

ایک کارڈ ہاتھ میں تھامے ہوئے جس پر ان کی تصویر اور ”دی ٹرمپ کارڈ“ کی تحریر تھی، ری پبلکن صدر نے صحافیوں کو بتایا کہ یہ خصوصی ویزا ”شاید دو ہفتوں سے کم وقت میں دستیاب ہوگا“۔

انہوں نے کہا کہ یہ کافی دلچسپ ہے ناں، میں پہلا خریدار ہوں، ۔

ٹرمپ نے پہلے کہا تھا کہ اس نئے ویزے کی فروخت، جو روایتی گرین کارڈ کا ایک مہنگا ورژن ہے، سرمایہ کاروں کو راغب کرے گی اور اسے امریکی قومی خسارے کو کم کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

ارب پتی سابق رئیل اسٹیٹ ٹائیکون، جنہوں نے اپنی دوسری مدت کے لئے لاکھوں غیر قانونی تارکین وطن کی ملک بدری کو ترجیح دی ہے، نے کہا کہ نیا کارڈ انتہائی قیمتی امریکی شہریت حاصل کرنے کا راستہ ہوگا۔

انہوں نے فروری میں کہا تھا کہ ان کی انتظامیہ کو امید ہے کہ ’شاید دس لاکھ‘ کارڈ فروخت کیے جائیں گے اور انھوں نے اس بات سے انکار نہیں کیا کہ روسی اشرافیہ اس کے اہل ہو سکتی ہے۔

Read Comments