اسرائیل کی جانب سے غزہ پر حملے میں توسیع کی حمایت نہیں کرتے، برطانیہ

02 اپريل 2025

برطانیہ کے ایک وزیر نے بدھ کے روز کہا ہے کہ برطانیہ غزہ میں اسرائیل کی فوجی کارروائیوں میں توسیع کی حمایت نہیں کرتا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں غزہ میں جنگ کی بحالی پر گہری تشویش ہے۔ جونیئر وزیر خارجہ ہمیش فالکنر نے پارلیمنٹ کو بتایا کہ برطانیہ اسرائیل کی فوجی کارروائیوں میں توسیع کی حمایت نہیں کرتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس بات کا سنگین خطرہ ہے کہ اسرائیل نہ اپنے جائز ذاتی دفاع سے بڑھ کراقدام کر رہا ہے۔

اسرائیل کی جانب سے امداد کی ناکہ بندی کے بارے میں پوچھے جانے پر فالکنر نے کہا کہ ’ہم نے اس بات کا تعین کیا ہے کہ اسرائیلی حکومت کی جانب سے بین الاقوامی انسانی قوانین کی خلاف ورزی کا سنگین خطرہ ہے۔ ہم ان نکات پر ان پر دباؤ ڈالتے رہیں گے۔

Read Comments