گورنر سندھ نے کرمنل پراسیکیوشن ایکٹ ترمیمی بل کی منظوری دیدی

23 مارچ 2025

گورنر سندھ محمد کامران خان ٹیسوری نے کرمنل پراسیکیوشن ایکٹ ترمیمی بل کی منظوری دے دی۔

گورنر ہاؤس سے جاری اعلامیے کے مطابق گورنر سندھ کی منظوری کے بعد کرمنل پراسیکیوشن ایکٹ ترمیمی بل فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔

سندھ اسمبلی نے سندھ کرمنل پراسیکیوشن سروس ترمیمی ایکٹ 2025 کی منظوری دی تھی۔

سندھ اسمبلی میں کرمنل پراسیکیوشن ایکٹ میں اہم ترامیم کی گئیں۔ اس بل کے ذریعے سندھ حکومت نے فوجداری مقدمہ چلانے کے نئے اصول متعارف کرائے ہیں۔

Read Comments