امریکہ ایران کا اعتماد جیتنے کی کوشش کر رہا ہے ، اسٹیو وٹکوف

22 مارچ 2025

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشرق وسطیٰ کے سفیر اسٹیو وٹکوف نے کہا ہے کہ امریکی صدر ایران کے ساتھ اعتماد سازی کے ذریعے مسلح تنازع کو روکنے کی کوشش کررہے ہیں۔

آن لائن نیوز اینکر ٹکر کارلسن کو دیے گئے انٹرویو میں، جو پلیٹ فارم ”ایکس“ پر شائع ہوا، اسٹیو وٹکوف نے کہا کہ ٹرمپ کا حالیہ خط ایرانی حکومت کے لیے کسی دھمکی کے طور پر نہیں بھیجا گیا تھا۔

امریکہ اور ایران دیرینہ حریف ہیں اور غزہ میں اسرائیلی حملوں اور یمن کے حوثیوں کی جانب سے جہاز رانی کو درپیش خطرات کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات نئی تنزلی کا شکار ہیں۔

ٹرمپ نے 7 مارچ کو کہا تھا کہ انہوں نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو خط لکھ کر ایرانی جوہری پروگرام کے بارے میں مذاکرات کی بحالی پر زور دیا ہے۔

انہوں نے ممکنہ فوجی کارروائی سے بھی خبردار کیا، جس کے جواب میں خامنہ ای نے ٹیلی وژن خطاب میں کہا تھا کہ امریکہ کو سمجھ لینا چاہیے کہ ایران کے خلاف دھمکیاں کارگر ثابت نہیں ہوں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں ایک تصدیقی نظام بنانا چاہیے تاکہ کوئی بھی آپ کے جوہری مواد کے ہتھیاروں میں استعمال ہونے کے بارے میں فکر مند نہ ہو… کیونکہ اس کا متبادل کوئی اچھا متبادل نہیں ہے۔“

تاہم اسٹیو وٹکوف نے ٹرمپ کے سفارتی رابطے کا دفاع کرتے ہوئے کارلسن سے کہا کہ ٹرمپ کو فوجی برتری حاصل ہے، اور ایسے میں ایران کے لیے سفارتی حل کی کوشش کرنا زیادہ منطقی ہوگا۔

انہوں نے خط کے بارے میں کہا کہ اس کے بجائے وہ خود ایسا کر رہے ہیں۔

وٹکوف نے کہا کہ اس میں تقریباً یہ کہا گیا تھا: ’میں امن کا حامی صدر ہوں۔ یہی میں چاہتا ہوں۔ ہمارے لیے فوجی راستہ اختیار کرنے کی کوئی وجہ نہیں۔ ہمیں بات کرنی چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں ایک تصدیقی نظام بنانا چاہئے تاکہ کوئی بھی آپ کے جوہری مواد کو ہتھیاروں سے لیس کرنے کے بارے میں فکر مند نہ ہو…کیونکہ اس کا متبادل کوئی اچھا متبادل نہیں ہے

وٹکوف کے مطابق، امریکہ اور ایران کے درمیان بات چیت مختلف ممالک اور ذرائع کے ذریعے پس پردہ جاری ہے۔

وٹکوف نے کہا کہ ٹرمپ ایران کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کے موقع کے لیے تیار ہیں، تاکہ وہ دوبارہ عالمی برادری میں شامل ہو کر ایک عظیم قوم بن سکے… وہ ان کے ساتھ اعتماد قائم کرنا چاہتے ہیں۔“

Read Comments