بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) مشن اور پاکستانی حکام نے 7 ارب ڈالر کے توسیعی فنڈ سہولت (ای ایف ایف) پروگرام کے پہلے جائزے پر مذاکرات مکمل کرلیے۔
جاری مذاکرات کی تکمیل کے بعد آئی ایم ایف کا عملہ ایگزیکٹو بورڈ کے جائزے کے لیے اپنی سفارشات کو حتمی شکل دے گا جو ایک ارب ڈالر کی قسط جاری کرنے کی منظوری کے لیے ضروری ہے۔
یاد رہے کہ ناتھن پورٹر کی سربراہی میں آئی ایم ایف کا 9 رکنی وفد 3 مارچ کو پاکستان پہنچا تھا۔
وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق، پاکستان نے آئی ایم ایف سے 2 ارب ڈالر کے قرض کی درخواست کی تھی، جس میں ای ایف ایف کے تحت 1 ارب ڈالر کی قسط اور اضافی 1 ارب ڈالر ماحولیاتی فنانسنگ کے لیے شامل تھے۔
ذرائع کے مطابق قرض کی قسط اور ماحولیاتی فنانسنگ، دونوں کی منظوری کا جائزہ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ لے گا۔
کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025