ٹیکس نظام کی ڈیجیٹلائزیشن، ایف بی آر نے پراجیکٹ مینجمنٹ ٹیم تشکیل دیدی

13 مارچ 2025

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے پروجیکٹ پر عملدرآمد کی نگرانی کے لیے ٹیکس سسٹم ڈیجیٹلائزیشن کے لیے پراجیکٹ مینجمنٹ ٹیم کی تشکیل نو کر دی ہے۔

ایف بی آر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایف بی آر اور کارانداز پاکستان کے درمیان ٹیکس سسٹم ڈیجیٹلائزیشن کے معاہدے کی روشنی میں مندرجہ ذیل پروجیکٹ مینجمنٹ ٹیم کو مطلع کیا گیا ہے:

محمد خالد جمیل (آئی آر ایس/بی ایس-20)، پروجیکٹ ڈائریکٹر (ٹیکس سسٹم ڈیجیٹلائزیشن)/چیف (آئی آر ٹرانسفارمیشن ڈیلیوری یونٹ)، ایف بی آر (ہیڈ کوارٹر)، اسلام آباد۔ فرید احمد خان سالارزئی (پی سی ایس/بی ایس-19)، چیف (او پی ایس) (کسٹمز ٹرانسفارمیشن ڈلیوری یونٹ)، ایف بی آر (ہیڈ کوارٹر) اسلام آباد اور کارانداز کے فوکل پرسن تیمور علی۔ایف بی آر کے نوٹیفکیشن نمبر 1152-آئی آر-1/2024 کی روشنی میں ٹیکس سسٹم ڈیجیٹلائزیشن پروجیکٹ کے لئے پروجیکٹ مینجمنٹ ٹیم کی تشکیل نو کی گئی ہے۔

پروجیکٹ مینجمنٹ ٹیم منصوبے کی تکمیل اور عمل درآمد کی نگرانی اور انتظام کرنے کی ذمہ دار ہوگی اور منصوبے کے آغاز سے تکمیل تک کوآرڈینیشن کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔ ٹیم ٹائم لائنز، ڈیلیوری ایبلز اور کوالٹی اسٹینڈرڈز کی پاسداری کو یقینی بنائے گی۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025

Read Comments