اسحاق ڈار کی آذربائیجان اور انڈونیشیا کے وزرائے خارجہ سے ملاقات

10 مارچ 2025

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نےجدہ میں منعقدہ او آئی سی کے وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس کے موقع پر آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بیراموف اور انڈونیشیا کے وزیر خارجہ سوگیونو سے علیحدہ علیحدہ ملاقات کی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق آذربائیجان کے صدر کے حالیہ دورہ پاکستان کو یاد کرتے ہوئے فریقین نے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے اور دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔

انڈونیشیا کے وزیر خارجہ سوگیونو کے ساتھ ملاقات میں دونوں فریقین نے دونوں ممالک کے درمیان تاریخی برادرانہ تعلقات کا اعادہ کیا اور مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید گہرا کرنے پر اتفاق کیا۔

Read Comments