موجودہ حالات متوقع چیلنجز کے مطابق ہیں، شامی صدر

09 مارچ 2025

شام کے عبوری صدر احمد شرع نے اتوار کے روز کہا ہے کہ موجودہ حالات متوقع چیلنجز کے مطابق ہیں، اس دوران نئے حکمرانوں کی فورسز اور معزول صدر بشار الاسد کے علوی فرقے کے جنگجوؤں کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔

سعودی عرب کے العربیہ ٹی وی سمیت عرب میڈیا کی جانب سے نشر کی جانے والی ایک ویڈیو میں احمد نے قومی اتحاد پر بھی زور دیا جس میں انہیں ایک مسجد میں خطاب کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

اسیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے ہفتے کے روز کہا ہے کہ ملک کے ساحلی علاقے میں دو روز سے جاری جھڑپوں میں ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

Read Comments