ٹرمپ کے دباؤ کے بعد ہانگ کانگ کی کمپنی کا پاناما بندرگاہیں فروخت کرنے کا اعلان

05 مارچ 2025

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے شدید دباؤ کے بعد ہانگ کانگ کی ہچیسن نے کہا ہے کہ وہ پاناما کینال کی اپنی منافع بخش بندرگاہوں کو امریکی قیادت والے کنسورشیم کو فروخت کرنے پر رضامند ہو گئی ہے۔

سی کے ہچیسن ہولڈنگز نے اعلان کیا ہے کہ وہ پاناما پورٹس کمپنی میں اپنے 90 فیصد حصص فروخت کرے گی اور دیگر غیر چینی بندرگاہوں کو بلیک راک کی قیادت میں ایک گروپ کے ہاتھوں تقریباً 19 ارب امریکی ڈالر میں فروخت کرے گی۔

Read Comments