چیمئپنز ٹرافی: ائر کی شاندار بلے بازی، بھارت کا نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 250 کا ہدف

اپ ڈیٹ 02 مارچ 2025

شریاس ائر کی 79 رنز پر مشتمل بہترین اننگز اور پھر آخر میں ہاردک بانڈیا کی دھواں دار بلے بازی کی بدولت چیمپئنز ٹرافی کے آخری گروپ میچ میں بھارت نے نیوزی لینڈ کیخلاف 9 وکٹوں کے نقصان پر مقررہ پچاس اوورز میں 249 رنز بنالیے۔

ایسا کرنے کے لئے انہیں میٹ ہنری کی شاندار تیز گیند بازی کا مقابلہ کرنا پڑا جنہوں نے اپنے آٹھ اوورز 42 رنز دیکر 5 وکٹیں حاصل کیں جبکہ یہ ان کا ایک روزہ کرکٹ میں تیسری بار 5 وکٹیں حاصل کرنے کا شاندار کارنامہ تھا۔ اس دوران کیویز کی بالنگ بھی کمال کی رہی۔

دبئی میں دعوت پر بیٹنگ کرنے والی بھارتی ٹیم 30 رنز پر 3 وکٹیں گرنے کے بعد سے مشکل میں آگئی تھی کیوں کہ اپنا 300 واں میچ کھیلنے والے ویرات کوہلی کو گلین فلپس نے ایک شاندار کیچ پکڑ کر پولین بھیجا۔

ائر اور 42 رنز بنانے والے اکشر پٹیل نے چوتھی وکٹ کے لیے 98 رنز کی شراکت قائم کی اور نیوزی لینڈ کے منظم اٹیک کے سامنے اننگز کو آگے بڑھایا۔

پانڈیا نے 45 رنز کی اننگز کھیلی جس میں انہوں نے چار چوکے اور دو چھکے لگائے اور سلو پچ پر مجموعی اسکور کو بڑھایا۔

میچ میں جیتنے والی ٹیم کا مقابلہ آسٹریلیا سے ہوگا جبکہ ہارنے والی ٹیم کا مقابلہ جنوبی افریقہ سے ہوگا۔

بھارت نے سیاسی کشیدگی کی وجہ سے میزبان پاکستان کا دورہ کرنے سے انکار کر دیا تھا جس کے بعد بھارت پہلا سیمی فائنل منگل کو دبئی میں کھیلے گا۔

میچ کے بعد نیوزی لینڈ کی ٹیم لاہور روانہ ہو جائے گی جبکہ دوسرا سیمی فائنل بدھ کو قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

بھارتی ٹیم کو میٹ ہینری نے پہلا جھٹکا شبھمن گل کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کرکے پہنچایا، ٹورنامنٹ کے 3 میچز میں 149 رنز بنانے والے بیٹر صرف دو رنز بناسکے۔

کپتان روہت شرما اس وقت رخصت ہوئے جب انہوں نے کائل جیمیسن کو پل شاٹ مارنے کی کوشش کی اور اسکوائر لیگ پر آؤٹ ہوئے اور پھر ویرات کوہلی بڑی ہمت اور جوش کے ساتھ میدان میں اترے۔

تاہم یہ جوش اس وقت ختم ہو گیا جب فلپس نے بہترین ڈائیو مارتے ہوئے ہینری کی گیند پر 11 رنز بنانے والے کوہلی کا کیچ پکڑ۔

اس کے بعد ائر اور پٹیل نے مخالف ٹیم پر اٹیک کرنے کی کوشش کی کیونکہ نیوزی لینڈ نے اپنے اسپن آپشنز کو تبدیل کیا۔

بائیں ہاتھ کے اسپنر راچن رویندر نے کین ولیمسن کے ہاتھوں پٹیل کو آؤٹ کیا۔

کے ایل راہول (23) نے 44 رنز کی شراکت قائم کی لیکن ائر کی عمدہ اننگز آخر کار اس وقت ختم ہوئی جب وہ ول او روکے کی شارٹ گیند کو شارٹ مٹ وکٹ پر ہٹ کرنے کی کوشش میں ول ینگ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔

اس کے بعد کین ولیمسن نے ایک اور حیرت انگیز کیچ پکڑ کر ہینری کی گیند پر رویندرا جدیجد کی 16 رنز پر مشتمل اننگز کا خاتمہ کیا۔

ہینری کی گیند پر آؤٹ ہونے سے پہلے پانڈیا نے اختتامی اوورز میں گیند بازوں کا خوب بھرکس نکالا۔ اس کے بعد آخری گیند پر محمد شامی بھی آؤٹ ہوئے۔

Read Comments