سہ فریقی سیریز: نیوزی لینڈ کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

08 فروری 2025

نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر نے پاکستان کے خلاف سہ ملکی ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔

کپتان مچل سینٹنر کہنا تھا کہ وکٹ بیٹنگ کے لیے سازگار دکھائی دے رہی ہے، کوشش ہے کہ ٹورنامنٹ میں فتح کےساتھ شروعات ہو۔

قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا تھا ہم بھی ٹاس جیت کر بیٹنگ ہی کرتے تاہم کوشش ہوگی حریف ٹیم کی جلد وکٹیں لیکر پریشر بڑھائیں۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے تجربہ کار فاسٹ بولر لوکی فرگوسن ہیمسٹرنگ انجری کے باعث میچ سے باہر ہوگئے ہیں۔

ٹورنامنٹ میں 14 فروری کو کراچی میں ہونے والے فائنل سے قبل ہر ٹیم دو میچ کھیلے گی۔

پاکستان کا اسکواڈ: محمد رضوان (کپتان)، فخرزمان، بابراعظم، کامران غلام، سلمان علی آغا، طیب طاہر، خوشدل شاہ، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف اور ابراراحمد شامل ہیں۔

نیوزی لینڈ کا اسکواڈ: مچل سینٹنر (کپتان)، راچن رویندر، ول ینگ، کین ولیمسن، ڈیرل مچل، ٹام لیتھم، گلین فلپس، مائیکل بریسویل، میٹ ہنری، بین سیئرز اور ول اوروکے شامل ہیں۔

امپائر: فیصل آفریدی (پاکستان) ، مائیکل گف (انگلینڈ)

ٹی وی امپائر: رچرڈ ایلنگ ورتھ (انگلینڈ)

میچ ریفری: ڈیوڈ بون (آسٹریلیا)

Read Comments