پاکستان اور نیوزی لینڈ کے کپتان محمد رضوان اور مچل سینٹنر نے کہا ہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سہ فریقی سیریز چیمپئنز ٹرافی کے لیے ڈریس ریہرسل ہوگی۔
پاکستان، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ وارم اپ سیریز کھیلیں گی جس کا اختتام 14 فروری کو ہوگا جس کے 5 روز بعد 8 ٹیموں پر مشتمل چیمپئنز ٹرافی شروع ہوگی۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ہفتہ کو لاہور میں ہونے والے میچ سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس کھلاڑیوں کا بہترین انتخاب ہے لہٰذا یہ ایک اہم سیریز اور بڑے ایونٹ چیمپیئنز ٹرافی کے لیے بہترین تیاری ہے۔
دفاعی چیمپیئن پاکستان کو حالیہ برسوں میں کرکٹ کے تمام فارمیٹس میں خراب ریکارڈ کا سامنا کرنا پڑا ہے لیکن حال ہی میں ان کی کارکردگی میں کچھ بہتری آئی ہے۔
انہیں امید ہے کہ نومبر میں محمد رضوان کی جانب سے ٹیم کی باگ ڈور سنبھالنے کے بعد سے وہ جیت کی رفتار برقرار رکھیں گے اور انہوں نے 2 دہائیوں سے زائد عرصے میں آسٹریلیا میں اپنی پہلی سیریز 1-2 سے جیتی ہے۔
انہوں نے زمبابوے کو بھی شکست دی ہے اور گزشتہ دسمبر میں جنوبی افریقہ کو پہلی باروائٹ واش کیا تھا۔
گزشتہ سال نیوزی لینڈ کی وائٹ بال کی کپتانی سنبھالنے والے سینٹنر نے کہا کہ چیمپیئنز ٹرافی ان کے کھلاڑیوں کے ذہن پر سوار رہے گی۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کراچی میں چیمپئنز ٹرافی کا افتتاحی میچ بھی کھیلیں گے جبکہ اس 8 ملکی ٹورنامنٹ کا آختتام 9 مارچ کو ہوگا۔
سینٹنر نے کہا کہ میرے خیال میں یہ ہمارے لیے اچھی تیاری ہے کیونکہ ہم پاکستان کے خلاف اسی طرح کے حالات میں میچ کھیل رہے ہیں جس کا ہمیں کراچی میں سامنا کرنا پڑے گا۔
مہمان کپتان نے کہا کہ ان کی ٹیم کے پاس فاسٹ بولنگ کا اچھا اسٹاک موجود ہے جس میں تجربہ کار فاسٹ بولر ٹم ساؤتھی اور ٹرینٹ بولٹ کے ساتھ ساتھ نئے کھلاڑی بھی شامل ہیں۔
بولٹ اور ساؤتھی دنوں ملاکر اب تک 432 ون ڈے وکٹیں حاصل کرچکے ہیں اور دونوں نے نیوزی لینڈ کی جانب سے آخری ون ڈے میچ 2023 میں بھارت میں کھیلا تھا۔
نیوزی لینڈ کی موجودہ ٹیم میں بین سیئرز، ول اور روکے، میٹ ہنری اور نیتھن اسمتھ شامل ہیں جبکہ اضافی فاسٹ بولر لوکی فرگوسن انجری سے صحت یاب ہو چکے ہیں تاہم ہفتے کے روز ان کے کھیلنے کا امکان نہیں ہے۔
دوسرا میچ پیر کو لاہور میں نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ میزبان ٹیم 12 فروری کو کراچی میں جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گی۔