لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترامیم، ورلڈ بینک کے 304 ملین ڈالر کے ’پرائڈ‘ کی ری اسٹریکچرنگ کا امکان

عالمی بینک کے 304 ملین ڈالر مالیت کے منصوبے ”پنجاب ریسورس امپروومنٹ اینڈ ڈیجیٹل ایفیکٹیویٹی (پرائڈ)“ کو لوکل گورنمنٹ...
06 فروری 2025

عالمی بینک کے 304 ملین ڈالر مالیت کے منصوبے ”پنجاب ریسورس امپروومنٹ اینڈ ڈیجیٹل ایفیکٹیویٹی (پرائڈ)“ کو لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترامیم کی وجہ سے از سر نو تشکیل دیے جانے کا امکان ہے، جس کے نتیجے میں متعدد لوکل گورنمنٹ یونٹس کو یکجا کیا گیا ہے۔

اس پروگرام کا مقصد اپنے ذرائع سے آمدنی میں اضافہ کرنا اور صوبہ پنجاب میں لوگوں اور فرموں کے لئے وسائل کی تقسیم اور ڈیجیٹل خدمات تک رسائی کے اعتماد کو بہتر بنانا تھا۔

سرکاری دستاویزات سے پتہ چلتا ہے کہ پروگرام کی ری اسٹریکچرنگ لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترامیم کی وجہ سے ہے ، جس کے نتیجے میں متعدد مقامی حکومتوں کے یونٹوں کو یکجا کیا گیا ہے۔

نتیجتا لوکل گورنمنٹ یونٹس کی مجموعی تعداد 319 سے کم ہو کر 229 رہ گئی ہے۔ تاہم، اس کمی کے نتیجے میں ان اداروں کے دائرہ اختیار یا لوکل گورنمنٹ آئی ایف ایم آئی ایس سسٹم کے ذریعے کیے گئے لین دین کے حجم کے بارے میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔

پرائڈ پروگرام برائے نتائج (پی ایف او آر) کو عالمی بینک کے بورڈ آف ایگزیکٹو ڈائریکٹرز نے 22 اکتوبر 2020 کو منظور کیا تھا اور یہ 17 دسمبر 2020 کو نافذ العمل ہوا تھا۔ اس پروگرام کیلئے مجموعی طور پر 304 ملین ڈالر مختص کیے گئے ہیں اور اس کا مقصد اپنے ذرائع سے آمدنی میں اضافہ کرنا اور صوبہ پنجاب میں لوگوں اور فرموں کے لئے وسائل کی تقسیم اور ڈیجیٹل خدمات تک رسائی کے اعتبار کو بہتر بنانا ہے۔ (i) نتائج کا ایرایا1: مضبوط بجٹ تشکیل اور مالی رسک مینجمنٹ، (ii) نتائج کا ایریا 2: منتخب عوامی خدمات کی فراہمی کے لئے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے استعمال میں اضافہ؛ اور (iii) نتیجہ ایریا 3: اپنے ذریعہ آمدنی (او ایس آر) کی بہتر وصولی۔

پروگرام کے ترقیاتی مقصد (پی ڈی او) اور عملدرآمد کی پیشرفت (آئی پی) کے حصول کی طرف مجموعی پیش رفت کو اطمینان بخش قرار دیا گیا ہے۔ پروگرام پر عمل درآمد جاری ہے اور فنڈ کی تقسیم، جو فی الحال 79 فیصد ہے، میں بہتری کا سلسلہ جاری ہے کیونکہ اس تقسیم سے منسلک اشارے (ڈی ایل آئی) اور تقسیم سے منسلک نتائج (ڈی ایل آر) حاصل کیے جاتے ہیں۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025

Read Comments