ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں معمولی کمی

۔ انٹر بینک مارکیٹ میں بدھ کے روز امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 0.02 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔...
اپ ڈیٹ 15 جنوری 2025

۔

انٹر بینک مارکیٹ میں بدھ کے روز امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 0.02 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے مقابلے میں قدر میں 5 پیسے کی کمی کے بعد روپیہ 278 روپے 77 پیسے پر بند ہوا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق منگل کو روپیہ 278 روپے 72 پیسے پر بند ہوا تھا۔

بین الاقوامی سطح پر ڈالر کی زبردست تیزی بدھ کو اس وقت سست پڑگئی جب تاجروں نے دن کے آخر میں جاری ہونے والی امریکی صارف افراط زر کی رپورٹ کے پیش نظر احتیاط برتی جس کی وجہ سے وہ نئی پوزیشنز لینے میں ہچکچاہٹ محسوس کرنے لگے۔

گرین بیک ابتدائی ایشیائی سیشن میں استحکام کی طرف بڑھ رہا ہے جو رات بھر کی کمی کے بعد اس ہفتے کے آغاز پر دو سال سے زائد کی بلند ترین سطح سے نیچے آ گیا تھا۔

اس کی کمی جزوی طور پر امریکی پروڈیوسر قیمتوں کے معتدل اعدادوشمار کی وجہ سے ہوئی جس کے باعث ٹریژری یلڈز اپنی بلند ترین سطح سے نیچے آگئے۔

امریکی ڈالر کے مقابلے میں یورو دو سال سے زیادہ کی کم ترین سطح سے خاصی دور تھا اور آخری بار 1.0301 ڈالر میں خریدا گیا۔

ٹرمپ کی 20 جنوری کو ہونے والی حلف برداری سے پہلے سرمایہ کار ان کی پالیسی منصوبوں کے حوالے سے سرخیوں پر انتہائی حساس ہیں جنہیں تجزیہ کاروں کے مطابق دنیا کی سب سے بڑی معیشت میں مہنگائی کو بڑھاوا دینے کا امکان ہے۔

ٹیرف کے خطرے کے ساتھ فیڈ ریٹ میں کم کٹوتی کی توقعات نے بدلے میں ٹریژری کے منافع کو بڑھا دیا ہے اور گرین بیک کی حمایت کی ہے۔

کئی کرنسیوں کے مقابلے میں امریکی ڈالر آخری بار 109.23 کی سطح پر تھا لیکن پیر کو 110.17 کی بلند ترین سطح سے کچھ فاصلے پر تھا، جو نومبر 2022 کے بعد سے اس کی سب سے مضبوط سطح ہے۔

بدھ کے روز تیل کی قیمتوں، جو کرنسی کی برابری کا ایک اہم اشارہ ہے، میں میں اضافہ ہوا جس سے گزشتہ روز کے نقصانات میں کمی واقع ہوئی کیونکہ توجہ روسی ٹینکروں پر پابندیوں کی وجہ سے رسد میں ممکنہ خلل کی طرف مبذول ہوگئی، حالانکہ مارکیٹ کو ان کے اثرات کے بارے میں مزید وضاحت کا انتظار تھا۔

گزشتہ سیشن میں 1.4 فیصد کمی کے بعد برینٹ کروڈ فیوچرز 51 سینٹ یا 0.6 فیصد اضافے کے ساتھ 80.43 ڈالر فی بیرل ہوگیا۔

یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل 1.6 فیصد کمی کے بعد 64 سینٹ یا 0.8 فیصد اضافے کے ساتھ 78.14 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا۔

منگل کے روز امریکی انرجی انفارمیشن ایڈمنسٹریشن کی پیش گوئی کے بعد قیمتوں میں کمی واقع ہوئی کیونکہ اگلے دو سالوں میں تیل دباؤ میں آئے گا کیونکہ رسد طلب سے زیادہ ہوگی۔

Read Comments