ریان رکلٹن اور ٹیمبا باووما کی شاندار سنچریوں کی بدولت جنوبی افریقہ نے پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز مضبوط پوزیشن حاصل کرلی۔
کھیل کے اختتام پر جنوبی افریقہ نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 316 رنز بنائے تھے۔
رکلٹن (ناٹ آؤٹ 176) اور کپتان باووما (106) دونوں نے چوتھی وکٹ کے لیے ایسے وقت 235 رنز کی شراکت قائم کی جب جنوبی افریقہ کی 3 وکٹیں صرف 72 رنز پر گر گئی تھیں ۔
اس مرحلے پر جنوبی افریقہ کو اچھی بیٹنگ پچ پر ٹاس جیتنے کا فائدہ ضائع ہونے کا خطرہ لاحق تھا۔
لیکن رکلٹن اور باووما کو شاید ہی کبھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ انہوں نے 66 گیندوں پر نصف شراکت قائم کی اور اپنے اسٹینڈ کے دوران ایک اوور میں چار سے زیادہ رنز بنائے۔
بائیں ہاتھ سے کھیلنے والے ریکلٹن کی یہ 3 میچوں میں دوسری ٹیسٹ سنچری ہے، جبکہ اس سے پہلے ان کے ٹیسٹ کیریئر کا خراب آغاز ہوا تھا جس میں وہ اپنی پہلی 12 اننگز میں نصف سنچری بنانے میں ناکام رہے تھے۔ انہوں نے 232 گیندوں پر 21 چوکے اور ایک چھکا لگایا۔
باووما نے کیریئر کی چوتھی ٹیسٹ سنچری بنائی جبکہ انہوں نے 24 نصف سنچریاں بھی بنائی ہیں۔ وہ میچ ختم ہونے سے 15 منٹ قبل آؤٹ ہوئے اور آف اسپنر سلمان آغا نے اسے آؤٹ کیا۔ انہوں نے 179 گیندوں کی اننگز میں 9 چوکے اور 2 چھکے لگائے۔
لنچ سے قبل تین وکٹیں حاصل کرنے کے باوجود پاکستان کی کارکردگی مایوس کن رہی جو ساڑھے چھ گھنٹے میں صرف 80 اوورز ہی بولنگ کرنے میں کامیاب رہی اور شاذ و نادر ہی خطرے کا شکار دکھائی دیتی تھی۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین صائم ایوب دن کے ساتویں اوور میں آؤٹ فیلڈ میں گر کر ٹخنے میں انجری کا شکار ہوگئے۔ انہیں موبائل اسٹریچر پر ڈریسنگ روم لے جایا گیا اور وہ میدان میں واپس نہیں آئے۔
پاکستان کی امیدیں اس وقت مزید بڑھ گئیں جب ایڈن مارکرم 17 رنز بناکر خرم شہزاد کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے ۔ انہوں نے رکلٹن کے ساتھ پہلی وکٹ کے لیے 61 رنز کی شراکت قائم کی۔
لنچ سے کچھ دیر قبل ویان ملڈر (5) اور ٹرسٹن اسٹبز (0) پر بالترتیب محمد عباس اور آغا سلمان کے اوورز میں وکٹوں کے پیچھے کیچ دے بیٹھے تاہم دن کے باقیدورانیے میں جنوبی افریقہ میدان پر چھایا رہا۔