غزہ جنگ میں شہدا کی تعداد 45 ہزار 227 ہوگئی، فلسطینی وزارت صحت

21 دسمبر 2024

حماس کے زیر انتظام غزہ کی وزارت صحت نے ہفتے کے روز بتایا ہے کہ غزہ میں حماس کیخلاف 14 ماہ سے زائد عرصے سے جاری جنگ میں اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 45،227 ہوگئی ہے۔

وزارت صحت کے مطابق مجموعی تعداد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والی 21 شہادتیں بھی شامل ہیں۔ جنگ کے دوران غزہ کی پٹی میں ایک لاکھ 7 ہزار 573 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

Read Comments