اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں غزہ کی جنگ بندی پر ووٹنگ آج ہوگی

11 دسمبر 2024

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی بدھ (آج ) کو ایک قرارداد کے مسودے پر ووٹنگ کرے گی جس میں غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا ہے، یہ ایک علامتی اشارہ ہے کیونکہ اس سے قبل امریکہ نے اسی طرح کی ایک کارروائی کو اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل میں ویٹو کردیا تھا۔

قرارداد کے مسودے میں فوری، غیر مشروط اور مستقل جنگ بندی’ کا مطالبہ کرنے کے علاوہ تمام یرغمالیوں کی فوری اور غیر مشروط رہائی“ کا بھی مطالبہ کرتا ہے۔

یہ غیر پابند قرارداد غزہ کے شہریوں کے لیے ”فوری رسائی“ کا مطالبہ کرتی ہے، جو اسرائیل کے ساتھ ایک سال سے زائد عرصے کی جنگ کا سامنا کررہے ہیں۔

غزہ کے محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ غزہ پر جاری اسرائیلی فوج کی مہم میں اب تک 44 ہزار 786 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

Read Comments