حلب پر کنٹرول کھونے کی وجہ بشار الاسد کا روس ایران پر انحصار کرنا ہے، امریکہ

اپ ڈیٹ 01 دسمبر 2024

امریکہ نے کہا ہے کہ شام کے صدر بشار الاسد روس اور ایران پر انحصار کرنے کی وجہ سے حلب کا کنٹرول کھو چکے ہیں۔

شام کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان شان سویٹ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ شام کا روس اور ایران پر انحصار اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے 2015 میں طے شدہ امن عمل کو آگے بڑھانے سے انکار نے ایسے حالات پیدا کر دیے ہیں، جس کا نتیجے موجودہ صورتحال ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس کے ساتھ ہی امریکہ کا اس حملے سے کوئی لینا دینا نہیں ہے، جس کی قیادت ایک دہشت گرد تنظیم حیات طاہر الشام (ایچ ٹی ایس) کر رہی ہے۔

Read Comments