اضافی چینی کی برآمد سے 120 ملین ڈالر کمائے گئے

31 اکتوبر 2024

کابینہ کمیٹی برائے مانیٹرنگ شوگر ایکسپورٹ کو دی گئی تازہ ترین بریفنگ کے مطابق ملک نے اضافی چینی کی برآمد سے تقریبا 120 ملین ڈالر کمائے ہیں۔

ڈپٹی وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت کمیٹی کا پہلا اجلاس ہوا جس کے دوران انہوں نے چینی کے سٹاک لیول اور ملکی مارکیٹ میں قیمتوں میں استحکام پر اطمینان کا اظہار کیا۔

وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں اضافہ ہے۔

کمیٹی نے ملکی کھپت اور برآمد دونوں کے لئے چینی کی مسلسل دستیابی کو یقینی بنانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔

ان اہداف کے مطابق اسحاق ڈار نے اگلے پیداواری سیزن کو 21 نومبر سے پہلے شروع کرنے کی اہمیت پر زور دیا، جس کا مقصد کافی اسٹاک کو برقرار رکھنا اور طلب میں اتار چڑھاؤ کے ساتھ قیمتوں کو مستحکم کرنا ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2024

Read Comments