جنوبی بیروت پر اسرائیلی حملہ، رہائشیوں کو انخلا کا حکم

27 اکتوبر 2024

لبنان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے اتوار کے روز جنوبی بیروت پر اسرائیلی حملے کی اطلاع دی ہے، جس کے بعد اسرائیلی فوج نے انخلا کا نیا حکم دیا ہے۔

سرکاری قومی خبر رساں ایجنسی نے آدھی رات کے فورا بعد کہا کہ اسرائیل نے ”بیروت کے جنوبی مضافات کو نشانہ بنایا ہے“۔

اس سے قبل اسرائیلی فوج نے لبنانی دارالحکومت کے جنوبی مضافات میں دو محلوں کے رہائشیوں پر زور دیا تھا کہ وہ اپنے گھروں کو خالی کردیں۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان اویچی ادرائی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں اسرائیلی فوج کے مخفف کا استعمال کرتے ہوئے کہا، “آپ حزب اللہ کی تنصیبات اور مفادات کے قریب موجود ہیں، جن کے خلاف آئی ڈی ایف مستقبل قریب میں کارروائی کرے گی۔

انخلا کی کال میں ان عمارتوں کو دکھایا گیا تھا جنہیں برج البرجنہ اور حدث میں نشانہ بنایا جائے گا۔

Read Comments