چینی وفد کی ایس آئی ایف سی حکام سے ملاقات

09 اکتوبر 2024

چائنا ایشیا اکنامک ڈیولپمنٹ ایسوسی ایشن کے ایک اعلیٰ سطح چینی تجارتی وفد نے منگل کے روز خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کے حکام سےملاقات کی۔

توقع ہے کہ اس ملاقات سے پاکستان اور چین کے درمیان بزنس ٹو بزنس اور گورنمنٹ ٹو بزنس تعاون میں مزید اضافہ ہوگا۔

وفد کی قیادت ایسوسی ایشن فار فارن ٹریڈ کے صدر چیان چوئی ژو نے کی اور ان کے ہمراہ مختلف ترقیاتی کمیٹیوں اور اداروں کی نمائندگی کرنے والے ارکان بھی موجود تھے۔

ایس آئی ایف سی حکام نے وفد کا پرتپاک خیر مقدم کیا اور پاکستان کی صنعتی ترقی کے امکانات، سرمایہ کاری کے مواقع اور ملک کے معاشی منظرنامے کی اہم خصوصیات پر جامع بریفنگ دی۔ وفد نے صنعت، بینکاری، دفاع، توانائی، زراعت، لائیو سٹاک، آبی زراعت اور صحت کی دیکھ بھال جیسے اہم شعبوں میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

چینی وفد نے پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو آسان بنانے کے لئے ایس آئی ایف سی کی کوششوں پر بھی اعتماد کا اظہار کیا۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2024

Read Comments