اسرائیل پر حملے کے بعد ایران میں پروازوں کا آغاز

03 اکتوبر 2024

ایران کے سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیل پر میزائل حملے کے بعد ایران نے جمعرات سے اپنے ہوائی اڈوں پر پروازیں دوبارہ شروع کردی ہیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران نے منگل کی شام اسرائیل پر 200 میزائل داغے جو اپریل میں میزائل اور ڈرون حملے کے بعد اپنے دشمن پر دوسرا براہ راست حملہ ہے۔

سیکیورٹی وجوہات کی بنا ء پر اندرون ملک اور بین الاقوامی پروازوں کو جمعرات کی صبح 5 بجے تک روک دیا گیا تھا۔

ایران کی سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کے ترجمان جعفر یزارو نے پابندیوں کے خاتمے کا حوالہ دیتے ہوئے بحالی کی تصدیق کی ہے۔

ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا کے مطابق انہوں نے کہا کہ پروازوں کے سازگار اور محفوظ حالات کو یقینی بنانے اور پابندیوں کے خاتمے کے بعد ائرلائنز کو فلائٹ آپریشن کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

یورپی یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی نے یورپی ائرلائنز کو 31 اکتوبر تک ایرانی فضائی حدود سے گریز کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

Read Comments