حزب اللہ نے کہا ہے کہ اس نے بدھ کے روز جنوبی سرحدی گاؤں کے قریب ایک اسرائیلی یونٹ کو دھماکہ خیز مواد سے نشانہ بنایا ہے۔ اس کے علاوہ لبنانی ملیشیا کی سرحدی علاقے میں داخل ہونے والے اسرائیلی فوجیوں سے جھڑپ بھی ہوئی ہے۔
حزب اللہ نے دھماکے میں ہلاکتوں کی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ جیسے ہی اسرائیلی دشمن فوج نے یارون گاؤں کے ارد گرد گھسنے کی کوشش کی ، ہمارے جنگجوؤں نے ایک دھماکہ خیز ڈیوائس کو دھماکے سے اڑا کر انہیں حواس باختہ کردیا۔