غزہ کی وزارت صحت نے اتوار کے روز بتایاہے کہ اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 40،972 ہوگئی ہے۔ اسرائیلی جارحیت اب 12 ویں مہینے میں داخل ہوچکی۔
وزارت صحت کے مطابق مجموعی شہادتوں میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ہونے والی 33 شہادتیں بھی شامل ہیں۔ وزارت صحت کا کہناہے کہ اب تک غزہ کی پٹی میں 94 ہزار 761 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔