پاکستان کے خلاف پہلی بار ٹیسٹ سیریز میں کامیابی کے بعد بنگلہ دیش کے نئے کپتان جشن کی قیادت کررہے ہیں۔ تجزیہ کاروں نے سے ایک قابلِ یادگار فتح قرار دیا ہے۔
نوبل انعام یافتہ 84 سالہ محمد یونس نے منگل کو کپتان نجم الحسین شانتو سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا دلی مبارکباد دی۔
راولپنڈی میں پاکستان کو دو صفر سے کلین سویپ کرنے اور 6 وکٹوں سے فتح کے بعد محمد یونس نے کہا کہ پوری قوم کو آپ پر فخر ہے۔
واضح رہے کہ بنگلہ دیش کی سابقہ وزیراعظمم شیخ حسینہ کے بھارت فرار ہونے کے بعد محمد یونس نے یہ عہدہ سنبھالا ہے ۔
ڈھاکہ ٹریبیون نے اپنے پہلے صفحے پر ایک سائن بورڈ کے اوپر مسکراتی ہوئی ٹیم کی ایک تصویر شائع کی جس پر سادہ سا پیغام تھا: فاتح۔
اخبار نے زبردست فتح کی تعریف کرتے ہوئے تبصرہ کیا کہ بنگال ٹائیگرز جگمگا رہے ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ اس بات کی حقیقی امید ہے کہ 5 اگست کو شیخ حسینہ حکومت کے خاتمے کے بعد بنگلہ دیش ایک نئے دور کا آغاز کررہا ہے، یہ بنگلہ دیش کرکٹ کے لیے ایک نئے دور کا آغاز ہوسکتا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ یہ جیت بنگلہ دیش کے اندر وسیع تر تبدیلی کی علامت ہے اور یہ فتح ایک ایسی قوم کی لچک، عزم اور جذبے کی عکاسی کرتی ہے جو اس سے توقعات سے کہیں زیادہ حاصل کرنے خواہشمند ہے۔
حقیقی فتح
واضح رہے کہ بنگلہ دیش نے 1971 میں پاکستان سے آزادی حاصل کی۔
کپتان نجم الحق نے کہا کہ ہم الفاظ سے جذبات کا اظہار نہیں کرسکتے، ہم بہت خوش ہیں۔
مجھے لگتا ہے کہ ہم یہاں آنے سے پہلے جیتنا چاہتے تھے اور جس طرح سے ہر ایک نےاپنی ذمہ داری نبھائی اس سے مجھے واقعی خوشی ہوئی۔
ڈھاکہ کے اخبار ڈیلی اسٹار نے اسے ’حقیقی سیریز کی فتح اور ’تاریخی لمحہ قرار دیا ہے۔
اسٹار کی شہ سرخی میں لکھا تھا کہ ’یقین کی بنیاد پر فتح حاصل ہوئی۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ دو ہفتوں کے اندر بنگلہ دیش نے غیر ملکی کنڈیشنز میں ایسے حریف کے خلاف دو بار ناقابل شکست پوزیشنز سے خود کو باہر نکالا جسے وہ ٹیسٹ میں گزشتہ 13 مقابلوں میں سے 12 بار شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
بنگلہ دیش کی ٹیم 18 ستمبر سے شروع ہونے والی دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے بھارت کا دورہ کرے گی۔
بنگلہ دیش نے بھارت کے خلاف 13 کوششوں میں کبھی بھی ٹیسٹ نہیں جیتا ہے اور نجم الحق نے اسے چیلنجنگ سیریز قرار دیا ہے۔
لیکن بنگلہ دیش نے اسی طرح کبھی بھی پاکستان کو 14 میچوں میں شکست نہیں دی تھی۔
بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان سیاسی تناؤ عروج پر ہے اور 76 سالہ حسینہ واجد کی میزبانی پرانے اتحادی نئی دہلی کر رہا ہے۔
بغاوت کی قیادت کرنے والے بنگلہ دیشی طالب علم مطالبہ کر رہے ہیں کہ وہ ہندوستان سے واپس آئیں تاکہ بغاوت کے دوران مظاہرین کے قتل کا مقدمہ چلایا جا سکے۔