عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باوجود جمعرات کو پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ رک گیا۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 4 ڈالر کے اضافے سے 2،516 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باوجود مقامی سطح پرفی تولہ سونا 2200 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 61 ہزار 500 روپے پرآگیا۔
اسی طرح دس گرام سونا 1886 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 24 ہزار 194 روپے کا ہوگیا۔
یاد رہے کہ ہفتہ کو سونے کی فی تولہ قیمت 1700 روپے کے نمایاں اضافے سے ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 2 لاکھ 63 ہزار 700 روپے پر جاپہنچی تھی۔
دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 2950 روپے پر مستحکم رہی ۔