جے شاہ آئی سی سی کے نئے چیئرمین منتخب

27 اگست 2024

بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر جے شاہ کو کرکٹ کی عالمی تنظیم یعنی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا بلا مقابلہ چیئرمین منتخب کر لیا گیا ہے۔

موجودہ صدر گریگ بارکلے کی جانب سے تیسری مدت کے لیے انتخاب نہ لڑنے کے فیصلے کے بعد جے شاہ دسمبر سے یہ عہدہ سنبھالیں گے۔

جے شاہ نے کہا کہ میں کرکٹ کو مزید عالمگیر کھیل بنانے کے لیے آئی سی سی ٹیم اور اپنے رکن ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پرعزم ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد کرکٹ کو پہلے سے کہیں زیادہ مقبول بنانا ہے۔

35 سالہ جے شاہ کے دنیا کے امیر ترین کرکٹ بورڈ کے سربراہ ہونے سے آئی سی سی کی قیادت تک کھیل کے عالمی انتظامات پر بھارت کے غلبے کی عکاسی کرتا ہے۔

ایک ایسے ملک میں جہاں کھیل اور سیاست کا گہرا تعلق ہے، جے شاہ بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کے بیٹے کی حیثیت سے زیادہ شہرت رکھتے ہیں جو ہندو قوم پرست بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے قریب ترین ساتھیوں میں سے ایک ہیں۔

2019 سے بھارتی بورڈ کے طاقتور ترین سیکرٹری رہنے والے جے شاہ اب آئی سی سی کے کم عمر ترین چیئرمین ہوں گے۔

بھارت میں صف اول کے کرکٹرز انتہائی شہرت کے مالک ہوتے ہیں، انہیں لاکھوں مداحوں کے ساتھ ساتھ کھیل کے انتہائی منافع بخش معاہدے اور توثیق کے ایسے معاہدے دستیاب ہوتے ہیں جو دنیائے کرکٹ میں کہیں اور نہیں ملتے۔

کچھ اندازوں کے مطابق، بھارتی کرکٹ اوسطاً بالی وڈ سے زیادہ آمدنی پیدا کرتی ہے۔

آئی سی سی کی 2018 کی ایک تحقیق کے مطابق دنیا بھر میں اس کھیل کے 90 فیصد سے زائد شائقین برصغیر پاک و ہند میں ہیں۔

جے شاہ نے کہا کہ وہ دنیا بھر میں کرکٹ سے پسندیدگی بڑھانے کیلئے نئی سوچ اور جدت کو اپنانا چاہتے ہیں۔

Read Comments