اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے گورنر جمیل احمد نے کہا ہے کہ پاکستان آئندہ مالی سال (مالی سال 25) تک مشرق وسطیٰ کے کمرشل بینکوں سے 4 ارب ڈالر تک حاصل کرنے پر غور کر رہا ہے۔
اسٹیٹ بینک کے سربراہ کا کہنا تھا کہ پاکستان عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے 7 ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پروگرام کی منظوری کیلئے درکار 2 ارب ڈالر کی اضافی بیرونی فنانسنگ حاصل کرنے کے ’آخری مراحل‘ میں ہے۔