دبئی ائرپورٹ پر مسافروں کی آمد کا نیا ریکارڈ قائم

07 اگست 2024

بین الاقوامی مسافروں کیلئے دنیا کے مصروف ترین ہوائی اڈے دبئی انٹرنیشنل ائر پورٹ پر مسافروں کی آمدورفت سال کی پہلی ششماہی میں ریکارڈ 44.9 ملین تک پہنچ گئی۔

دبئی ائرپورٹس کے مطابق یہ تعداد سال 2023 کے اسی عرصے میں 41.6 ملین مسافروں کے مقابلے میں 8 فیصد اضافے کی نشاندہی کرتی ہے جو اب تک کی نئی سالانہ بلند ترین سطح ہے۔

چیف ایگزیکٹو پال گریفتھس نے کہا ہے کہ رواں سال کی پہلی ششماہی میں ریکارڈ ساز کارکردگی عالمی ہوا بازی کے مرکز کے طور پر ہماری اسٹریٹجک اہمیت کو اجاگر کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا سال کے باقی حصے کے لیے بہت پرامید نقطہ نظر ہے، اور ہم 2024 کے لیے 91.8 ملین سالانہ مہمانوں کی پیشن گوئی کے ساتھ ریکارڈ توڑنے کی راہ پر ہیں۔

یاد رہے کہ سال 2018 میں ائرپورٹ پر89.1 ملین مسافر آئے جو کووڈ سے پہلے کا مصروف ترین سال تھا۔

گزشتہ سال سالانہ مسافروں کی آمدورفت 86.9 ملین تک پہنچ گئی تھی۔

Read Comments