سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے اضافہ

26 جولائ 2024

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں جمعہ کو سونے کے نرخ میں اضافہ دیکھا گیا۔

عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 3 ڈالر کے نمایاں اضافے سے 2373 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 1 ہزار روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 51 ہزار 500 روپے پر جاپہنچا۔

اسی طرح دس گرام سونا 858 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 15ہزار 621 روپے کا ہوگیا۔

واضح رہے کہ جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 2300 روپے کی کمی دیکھی گئی تھی ۔

دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 2860 روپے پر مستحکم رہی ۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے سونے کی فی تولہ قیمت 4600 روپے کے نمایاں اضافے سے 2 لاکھ 54 ہزار روپے کی بلند ترین سطح پر جاپہنچی تھی ۔

Read Comments