میٹا نے ٹرمپ کے فیس بک،انسٹاگرام اکاؤنٹس پر عائد پابندیاں اٹھا لیں

میٹا نے کہا ہے کہ وہ امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹس پر سے عائد پابندیاں ختم کررہا...
13 جولائ 2024

میٹا نے کہا ہے کہ وہ امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹس پر سے عائد پابندیاں ختم کررہا ہے ۔ سابق امریکی صدر کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس2021 میں کیپیٹل ہل پر حملے کے بعد معطل کردیے گئے تھے۔

6 جنوری 2021 کو امریکی کیپیٹل پر ٹرمپ کے حامیوں کے حملے کے ایک دن بعد ٹرمپ کے فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹس غیر معینہ مدت کے لیے معطل کر دیے گئے تھے اور اس بات کا تعین کیا گیا تھا کہ انہوں نے سوشل میڈیا پر تشدد میں ملوث افراد کی تعریف کی تھی۔

ان کے اکاؤنٹس فروری 2023 میں بحال کر دیے گئے تھے لیکن مستقبل میں خلاف ورزیوں پر جرمانے کے خطرے کے ساتھ ایک اضافی پابندی بھی میٹا نے اٹھا لی ہے ۔

میٹا نے ایک بلاگ پوسٹ میں لکھا کہ سیاسی اظہار رائے کی اجازت دینے کی ہماری ذمہ داری کا جائزہ لیتے ہوئے ہم سمجھتے ہیں کہ امریکی عوام کو اسی بنیاد پر صدارتی امیدواروں کی بات سننے کے قابل ہونا چاہئے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ امریکی صدارتی امیدوار فیس بک اور انسٹاگرام کے تمام صارفین کی طرح ہی کمیونٹی اسٹینڈرڈز کے تابع رہیں گے، جن میں نفرت انگیز تقاریر اور تشدد پر اکسانے کی روک تھام کے لیے بنائی گئی پالیسیاں بھی شامل ہیں۔

ٹرمپ پہلے سابق صدر ہیں جنہیں کسی جرم میں سزا سنائی گئی ہے اور ان پر ٹوئٹر اور یوٹیوب پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

اگرچہ ان پابندیوں کو بعد میں گزشتہ سال ہٹا دیا گیا تھا ، لیکن اب ٹرمپ بنیادی طور پر اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ، ٹروتھ سوشل پر بات چیت کرتے ہیں۔

ان کے فیس بک پروفائل، جس کے 34 ملین صارفین ہیں، میں اصل میں ٹروتھ سوشل پر شائع ہونے والے پیغامات کے ساتھ ساتھ ان کی انتخابی مہم کی ریلیوں اور ویڈیوز کے دعوت نامے بھی شامل ہیں۔

Read Comments