دباؤ بڑھنے کے ساتھ ہی جو بائیڈن دوبارہ انتخابی مہم میں شامل

امریکہ کے صدر جو بائیڈن اتوار کے روز اپنی انتخابی مہم کا دوبارہ آغاز رہے ہیں اور وہ اپنی انتخابی مہم کو بچانے کے لیے...
07 جولائ 2024

امریکہ کے صدر جو بائیڈن اتوار کے روز اپنی انتخابی مہم کا دوبارہ آغاز رہے ہیں اور وہ اپنی انتخابی مہم کو بچانے کے لیے بے چین ہیں کیونکہ سینئر ڈیموکریٹس کا اجلاس ہو رہا ہے جس میں ان کے وائٹ ہاؤس کی دوڑ چھوڑنے کے بڑھتے ہوئے مطالبے پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔

واشنگٹن میں نیٹو رہنماؤں کے سربراہ اجلاس کی میزبانی کرنے سے قبل 81 سالہ ڈیموکریٹ ایک مشکل ہفتے کا آغاز ریاست پنسلوانیا میں دو انتخابی ریلیوں سے کرینگے۔

گزشتہ ماہ ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ان کی مایوس کن بحث کے بعد ان پر استعفیٰ دینے کا دباؤ بڑھتا جا رہا ہے جس کے بعد ان پر مزید چار سال تک خدمات انجام دینے کی عمر اور فٹنس کے حوالے سے شکوک و شبہات پھیل گئے ہیں۔

بائیڈن نے ایک ریلی میں، نامہ نگاروں اور سوشل میڈیا پر واضح کیا ہے کہ وہ خدمات انجام دینے کے لیے موزوں ہیں، وہ واحد شخص ہے جو ٹرمپ کو شکست دے سکتے ہیں اور دوڑ میں برقرار رہ سکتے ہیں۔

میں نے 2020 میں ٹرمپ کو شکست دی تھی۔ میں انہیں 2024 میں ایک بار پھر شکست دینے جا رہا ہوں، “ان کی انتخابی مہم کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ نے ہفتہ کو پوسٹ کیا۔

لیکن جمعہ کو اے بی سی نیوز کے ساتھ ایک ٹیلیویژن انٹرویو خدشات کو دور کرنے میں ناکام رہا ہے۔ عوام کی نظروں میں ان کا اگلا بڑا امتحان نیٹو سربراہی اجلاس کے دوران جمعرات کو ہونے والی پریس کانفرنس ہوگی۔

اب تک، پانچ ڈیموکریٹک قانون سازوں نے بائیڈن سے دستبردار ہونے کا مطالبہ کیا ہے، اختلاف رائے کی آوازیں آہستہ آہستہ بڑھ رہی ہے۔

ہاؤس کے اقلیتی رہنما، حکیم جیفریز نے اتوار کے روز سینئر ڈیموکریٹ نمائندوں کی ایک ورچوئل میٹنگ طے کی ہے تاکہ آگے بڑھنے کے بہترین طریقے پر تبادلہ خیال کیا جا سکے، اور ڈیموکریٹ سینیٹر مارک وارنر مبینہ طور پر ایوان بالا میں اسی طرح کے اجلاس کو بلانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

خاتون اول جِل بائیڈن، جو کہ کچھ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنے شوہر کو ریس میں رہنے کی تاکید کر رہی ہیں، پیر کو جارجیا، فلوریڈا اور نارتھ کیرولائنا میں انتخابی مہم چلانے والی ہیں۔

لیکن فلاڈیلفیا اور ہیرسبرگ میں اتوار کی ریلیوں کے بعد صدر کو منگل سے شروع ہونے والے نیٹو سربراہی اجلاس کیلئے مہم سے الگ ہونا پڑے گا۔

یہاں بھی، وہ ایک ایسے وقت میں اتحادیوں کو یقین دہانیاں کرائینگے جب بہت سے یورپی ممالک نومبر میں ٹرمپ کی فتح سے خوفزدہ ہیں۔

78 سالہ ریپبلکن رہنما نے طویل عرصے سے نیٹو کو امریکہ پر غیر منصفانہ بوجھ قرار دیتے ہوئے تنقید کی ہے، روسی طاقت ور ولادیمیر پوٹن کی تعریف کی ہے، اور اصرار کیا ہے کہ وہ یوکرین میں لڑائی کا فوری خاتمہ کر سکتے ہیں، جہاں روسی حملے کو تین سال ہوچکے ہیں۔

Read Comments