فرانس میں پارلیمانی انتخابات، دوسرے مرحلے کی پولنگ کا آغاز

07 جولائ 2024

فرانس میں پارلیمانی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے پولنگ اسٹیشنز کھول دیے گئے ہیں جن میں انتہائی دائیں بازو کی رہنما میرین لی پین کی نیشنل ریلی (آر این) کی کامیابی متوقع ہے۔

اگرچہ امیگریشن اور یورو مخالف پارٹی واضح اکثریت حاصل نہیں کر سکتی ہے، لیکن ایک معلق پارلیمان منقسم فرانس کی سیاسی الجھن میں اضافہ کریگی اور اس کی بین الاقوامی ساکھ کو کمزور کر دے گی۔

ووٹنگ کا آغاز مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بجے ہوا اور بڑے شہروں میں شام 6 بجے یا رات 8 بجے تک جاری رہے گا۔ جس کے بعد ووٹنگ کا نتایجہ جاری کیا جائے گا۔

Read Comments