حماس کے جنگ بندی معاہدے کے جواب کے بعد بلنکن قطر روانہ

12 جون 2024

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن بدھ کے روز اہم ثالثی ملک قطر میں مذاکرات کے لیے پہنچ رہے ہیں، جب حماس نے جنگ سے تباہ حال غزہ میں جنگ بندی کی امریکی قیادت والی تجویز کا جواب دیدیا ہے۔

حماس پر جنگ بندی کی تجویز قبول کرنے کے لیے دباؤ ڈالنے کے لیے مشرق وسطیٰ کے چار ملکی دورے پر بلنکن قطر کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کریں گے جس نے فلسطینی گروپ کو پیغامات بھیجے ہیں۔

مذاکرات سے واقف ذرائع کے مطابق حماس نے صدر جو بائیڈن کی جانب سے 31 مئی کو پیش کیے گئے منصوبے کے جواب میں منگل کی رات جنگ بندی کی ٹائم لائن اور غزہ سے اسرائیلی فوجیوں کے مکمل انخلا سمیت کچھ ترامیم کی تجویز پیش کی۔

بائیڈن کے منصوبے میں ’بڑے آبادی کے مراکز‘ سے اسرائیلی انخلا اور چھ ہفتوں کے لیے جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا ہے، جس میں مستقل میں معاہدے تک پہنچنے کے بعد اس میں توسیع کی جائے گی۔

وائٹ ہاؤس نے منگل کے روز کہا کہ امریکہ اس جواب کا جائزہ لے رہا ہے۔

امریکی حکام کو توقع تھی کہ حماس اس معاہدے کو فوری طور پر قبول کرنے کے بجائے کم از کم کچھ تبدیلیوں پر زور دے گی اور دیکھنا چاہتی ہے کہ کیا اسرائیل کے ساتھ اختلافات کو ختم کرنے کے لئے کافی مشترکہ بنیاد موجود ہے۔

بائیڈن اس جنگ کو ختم کرنے کے خواہاں ہیں جس میں عام شہریوں بری طرح متاثر ہوئے ہیں، جس نے انتخابات سے چند ماہ قبل ان کی ڈیموکریٹک پارٹی کے کچھ گروپس کو ان کے خلاف کر دیا ہے۔

بلنکن نے منگل کے روز اسرائیل میں کہا کہ وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے خود کو اس منصوبے کیلئے پابند کر لیا ہے، حالانکہ اسرائیلی حکومت، جس میں انتہائی دائیں بازو کے ارکان ہیں، نے باضابطہ طور پر اس کی توثیق نہیں کی ہے۔

بلنکن نے منگل کے روز حماس کے غزہ سے تعلق رکھنے والے رہنما یحییٰ سنوار پر زور دیا تھا کہ وہ اس معاہدے کو قبول کریں۔

بلنکن نے تل ابیب میں نامہ نگاروں سے کہا کہ ’کیا وہ ایک ایسے شخص کی دیکھ بھال کر رہے ہیں جو محفوظ ہے، جو غزہ میں کہیں زیر زمین موجود ہے جبکہ جن لوگوں کی وہ نمائندگی کرنے کا دعویٰ کررہا ہے وہ ان کی وجہ سے فائرنگ کا شکار ہیں؟‘

حماس کے زیر انتظام علاقے کی وزارت صحت کے مطابق غزہ میں اسرائیلی فوج کی جوابی جارحیت میں کم از کم 37،164 افراد شہید ہوئے ہیں جن میں اکثریت عام شہریوں کی ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق بلنکن دوحہ میں امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی اور وزیر اعظم شیخ محمد بن عبدالرحمٰن الثانی سے ملاقات کریں گے۔

بعد ازاں بدھ کے روز بلنکن جی سیون بڑی صنعتی جمہوریتوں کے سربراہ اجلاس میں بائیڈن کے ساتھ شامل ہونے کے لیے اٹلی روانہ ہوں گے۔

Read Comments