مخصوص نشستوں کا کیس: ہر دور میں سیاسی جماعتوں کو نشانہ بنایا گیا، جسٹس اطہر من اللہ

جسٹس اطہر من اللہ نے کہا ہے کہ ہر دور میں سیاسی جماعتوں کو یا تو ان کے ناموں سے محروم کر کے یا انتخابی نشان چھین کر نشانہ بنایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لوگ جانتے ہیں کہ پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کیوں وجود میں آئی۔ کبھی پاکستان پیپلز پارٹی اور پھر پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) اور اب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدالت کو دیکھنا ہے کہ آئینی اور بنیادی حقوق کی تشریح کیسے کی جائے۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے ایک فل کورٹ نے سنی اتحاد کونسل(ایس آئی سی)، خیبر پختونخوا حکومت اور اسپیکر خیبر پختونخوا صوبائی اسمبلی کی جانب سے قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں میں خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستیں مختص نہ کرنے کی درخواستوں پر سماعت کی۔

سنی اتحاد کونسل کی نمائندگی کرنے والے فیصل صدیقی نے عدالت کو بتایا کہ خواتین اور اقلیتوں کے لیے مخصوص نشستیں دیگر سیاسی جماعتوں کو مختص کی گئی ہیں۔ قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں میں کل 77 متنازعہ نشستیں ہیں جن میں قومی اسمبلی کی 23، خیبر پختونخوا کی 11، پنجاب کی 24 اور سندھ کی 3 نشستیں شامل ہیں۔

وکیل نے کہا کہ پہلے الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی سے انتخابی نشان ’بیٹ‘ چھین لیا اور ہمیں بیٹنگ کرنے کو کہا۔ جسٹس منیب نے کہا کہ بلے کے بغیر بھی اس کے لئے جیت کی صورتحال ہے۔

جسٹس اطہر من اللہ نے سوال کیا کہ کیا الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے 22 فروری کو سنی اتحاد کونسل کو سیاسی/ پارلیمانی پارٹی کے طور پر مطلع کیا اور تسلیم کیا؟ کیا عدالت یا الیکشن کمیشن اجازت دے سکتی ہے کہ اگر کسی سیاسی جماعت نے غلطی کی ہو تو ووٹرز کو نقصان اٹھانا پڑے؟ چونکہ انہوں نے (آزاد امیدواروں) نے سیاسی جماعت کے طور پر الیکشن لڑا ہے اس لیے عوام کو حق رائے دہی سے محروم نہیں ہونا چاہیے، انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو بے ضابطگیوں کو درست کرنا چاہیے تھا تاکہ لوگوں کو ”تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے“۔

جسٹس منصور نے کہا کہ جب الیکشن کمیشن نے سنی اتحاد کونسل کو پارلیمانی پارٹی کے طور پر تسلیم کیا ہے اور پی ٹی آئی کے آزاد امیدواروں کو سنی اتحاد کونسل میں شامل ہونے کے لیے کہا گیا ہے کیونکہ انتخابی نتائج کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد انہیں تین دن کے اندر کسی بھی پارٹی میں شامل ہونا تھا۔ بعد میں جب پتہ چلا کہ سنی اتحاد کونسل نے الیکشن نہیں لڑا اور پارلیمنٹ میں اس کا کوئی رکن نہیں ہے تو تین دن کی مدت بڑھا دی جانی چاہیے تھی۔

جسٹس جمال خان مندوخیل نے سوال کیا کہ آزاد امیدواروں نے سنی اتحاد کونسل کے بجائے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کیوں نہیں کی، کیوں کہ اس نے بھی الیکشن نہیں لڑا اور اس کا سنی اتحاد کونسل کی طرح پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں میں کوئی رکن نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2024 کے عام انتخابات میں عوام نے کسی فرد کو نہیں بلکہ ایک سیاسی جماعت کو ووٹ دیا، انہوں نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا۔ وہ آزاد نہیں تھے جیسا کہ آئین کے آرٹیکل 51 میں بتایا گیا ہے۔

جج نے استفسار کیا کہ کیا الیکشن کمیشن پارٹی کی طرف سے نامزد کردہ کچھ لوگوں کا اعلان کر سکتا ہے اور کون اس پارٹی کے امیدوار کے طور پر آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنا چاہتا ہے۔ اور دوسری بات یہ کہ کیا اس امیدوار کو یہ حق حاصل ہے کہ ایک بار کاغذات نامزدگی جمع ہونے کے بعد وہ اس پارٹی کو چھوڑ دے۔

چیف جسٹس نے فیصل صدیقی سے استفسار کیا کہ جب وہ متاثرہ فریق ہیں تو انہوں نے پی پی پی، ن لیگ، جے یو آئی پی اور ایم کیو ایم پی کو فریق کیوں نہیں بنایا؟ سنی اتحاد کونسل کے وکیل نے جواب دیا کہ وہ پشاور ہائی کورٹ میں فریق نہیں تھے۔ تاہم وہ انہیں جواب دہندہ بنانے کے لیے درخواست دائر کریں گے۔

جسٹس امین الدین خان نے سوال کیا کہ کیا سنی اتحاد کونسل نے عام انتخابات میں حصہ لیا؟

فیصل صدیقی نے جواب دیا، نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دفتر کو سیل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے پی ٹی آئی رہنماؤں کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کا ریکارڈ فراہم نہیں کر سکتے۔

جسٹس جمال نے استفسار کیا کہ کیا کسی سیاسی جماعت نے اپنا نشان کھونے کے بعد اپنی حیثیت برقرار رکھی؟ انہوں نے یہ بھی پوچھا کہ کیا پی ٹی آئی نے انتخابی قوانین کے تحت دیئے گئے دیگر حقوق کھو دیے ہیں، یا پھر بھی وہ امیدواروں کو سرٹیفکیٹ جاری کر سکتی ہے۔

جسٹس اطہر نے سوال کیا کہ کیا پی ٹی آئی الیکشن کمیشن میں شامل جماعت ہے؟ جسٹس منیب نے کہا کہ پاکستان کی جمہوریت متناسب نمائندگی کے نظام پر مبنی ہے اور ایک سیاسی جماعت کو ان کی حیثیت کے مطابق قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں مخصوص نشستیں ملتی ہیں۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2024

Read Comments