غزہ جنگ ختم کرنے کا منصوبہ شرائط پر اتفاق رائے سے پہلے شروع ہو سکتا ہے، نیتن یاہو

03 جون 2024

اسرائیلی میڈیا نے اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کے حوالے سے کہا ہے کہ غزہ جنگ کو ختم کرنے کے لیے امریکہ کی جانب سے پیش کردہ منصوبے کا پہلا مرحلہ، جس میں حماس کی جانب سے یرغمالیوں کی محدود رہائی شامل ہے، معاہدے کے بغیر کیا جا سکتا ہے۔

بند کمرے میں ہونے والے پارلیمانی اجلاس سے باہر آنیوالی خبروں کے مطابق جن کی حکام نے فوری طور پر تصدیق نہیں کی، سے پتہ چلتا ہے کہ اسرائیل غزہ میں ابتدائی جنگ بندی کرنے کا امکان دیکھتا ہے، حالانکہ اس نے حماس کے مطالبے کے مطابق جنگ ختم کرنے سے انکار کیا تھا۔

Read Comments