اسپین کا مشرقی یروشلم کے دارالحکومت کے ساتھ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا فیصلہ

28 مئ 2024

اسپین کے وزیر اعظم پیڈرو سانچیز نے کہا ہے کہ اسپین غزہ کی پٹی اور مقبوضہ مغربی کنارے سمیت ایک فلسطینی ریاست کو تسلیم کرے گا جو فلسطینی نیشنل اتھارٹی کے تحت متحد ہو اور مشرقی یروشلم اس کا دارالحکومت ہو۔

انہوں نے ٹیلی ویژن پر اپنے خطاب میں کہا کہ وہ 1967 کے بعد فلسطینی سرحدوں میں کسی بھی تبدیلی کو تسلیم نہیں کریں گے جب تک کہ تمام فریقین ان پر متفق نہ ہوں۔

ہسپانوی حکومت منگل کے روز باضابطہ طور پر اس کی منظوری دے گی۔

Read Comments