افغانستان : بارشوں اور سیلاب سے 50 افراد جاں بحق

اپ ڈیٹ 18 مئ 2024

افغانستان میں شدید بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں کم از کم 50 افراد جاں بحق ہو گئے ۔ یہ بات ہفتے کو ایک الکار نے بتائی ۔

مرکزی صوبہ غور کے محکمہ اطلاعات کے سربراہ مولوی عبدالحئی ضعیم نے خبر رساں ادارے رائٹرز کو بتایا کہ جمعہ سے شروع ہونے والی بارش کے دوران کتنے افراد زخمی ہوئے ییں اس بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شدید بارشوں اور سیلاب سے علاقے کی کئی اہم سڑکیں بھی منقطع ہیں۔ .

Read Comments