حکومت نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ ایک نئے اور بڑے قرض پروگرام کے لئے بات چیت کا آغاز کردیا ۔
فنانس ڈویژن کے مطابق آئی ایم ایف مشن چیف نیتھن پورٹر کی سربراہی میں آئی ایم ایف مشن نے پیر کو وزیر خزانہ سے ملاقات کی جس میں فنڈ کے ساتھ مزید رابطوں پر بات چیت کی گئی۔
اجلاس میں گورنر اسٹیٹ بینک، چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو اور وزارت خزانہ کے سینئر افسران نے شرکت کی۔
وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف کی ٹیم کو خوش آمدید کہا اور اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ (ایس بی اے) کی کامیاب تکمیل پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
وزیرخزانہ نے آئی ایم ایف کی ٹیم کو ایس بی اے کے دوران میکرو اکنامک اشاریوں میں بہتری سے آگاہ کیا اور اصلاحاتی ایجنڈے کو جاری رکھنے اور توسیع دینے کے حکومتی عزم پر زور دیا۔
کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2024