چابہار بندرگاہ کا انتظام ، بھارت کا ایران کے ساتھ 10 سالہ معاہدے کا فیصلہ

13 مئ 2024

بھارت کی جانب سے ایران کے ساتھ پیر کو ایک معاہدے پر دستخط کیے جانے کا امکان ہے جس کے تحت جنوب مشرقی ایرانی بندرگاہ چابہار کا انتظام اگلے 10 سالوں کے لیے سنبھالا جا سکتا ہے۔

اکنامک ٹائمز کی ایک رپورٹ میں نامعلوم ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بھارت کے جہاز رانی کے وزیر سربانند سونووال معاہدے پر دستخط کرنے کے لیے ایران جائیں گے۔

اس حوالے سے ہندوستانی حکومت نے فوری طور پر تبصرہ نہیں کیا ہے ۔

بھارت ایران کے جنوب مشرقی ساحل پر واقع چابہار بندرگاہ کے ایک حصے کو ایران، افغانستان اور وسطی ایشیائی ممالک تک سامان پہنچانے کے راستے کے طور پر ترقی دے رہا ہے۔

تاہم ایران پر امریکی پابندیوں نے بندرگاہ کی ترقی کو سست کر دیا ہے۔

Read Comments