ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کا کہنا ہے کہ ترقی پذیر ایشیا میں کچھ معیشتیںتیزی سے بوڑھی ہو رہی ہیں، تاہم اس میں 2050 تک پاکستان کےحصہ 10 فیصد سے کم ہوگا۔
بینک نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں ”Aging well in Asia; Asian Development Policy“، نوٹ کیا کہ ترقی پذیر ایشیا اور بحرالکاہل میں 60 سال یا اس سے زیادہ عمر کے لوگوں کی تعداد 2050 تک تقریباً دوگنا ہو کر 1.2 ارب تک پہنچ جائے گی- یا کل آبادی کا تقریباً ایک چوتھائی۔ جس سے پنشن اور فلاحی پروگراموں کے ساتھ صحت کی دیکھ بھال کی خدمات کی ضرورت میں نمایاں اضافہ ہوگا ۔
ایسے میں معیشتوں کے پاس بوڑھے لوگوں سے اضافی پیداواری صلاحیت کی صورت میں ”سلور ڈیویڈنڈ“ حاصل کرنے کا موقع ہے، جس سے خطے میں مجموعی مقامی پیداوار میں اوسطاً 0.9 فیصد اضافہ ہو سکتا ہے۔
2022 میں 46 علاقائی معیشتوں میں سے 8 میں آبادی میں بوڑھے لوگوں کا حصہ 20 فیصد سے تجاوز کرچکا ہے، جن میں ہانگ کانگ، جمہوریہ کوریا، تائی پے، چین، جارجیا، نیو سنگاپو، تھائی لینڈ اور آرمینیا شامل ہیں۔
عمر بڑھنے کی رفتار، جو کہ عمر رسیدہ افراد کا حصہ 10 فیصد سے 20 فیصد تک دگنا بڑھنے کے لیے درکار سالوں کی تعداد ہے، سنگاپور میں 17 سال، تھائی لینڈ میں 18 سال، اور جمہوریہ کوریا میں 19 سال کی رفتار سے بڑھ رہی ہے۔ 38 معیشتوں میں سے 13 معیشتیں2050 تک 20 فیصد کی حد تک پہنچ جائیں گی۔
ان میں سے مالدیپ میں 13 سال، برونائی دارالسلام میں 16 سال اور آذربائیجان، بھوٹان اور پالاؤ میں 21 سال لگنے کی امید ہے۔
2050 تک، ترقی پذیر ایشیا کی 20 معیشتوں کے پاس بوڑھے لوگ 20 فیصد ہوں گے، جبکہ 22 معیشتوں کے پاس 10 فیصد سے زیادہ ہوں گے اور 4 معیشتوں افغانستان، پاکستان، سولومن آئی لینڈز، اور وانواتو کے پاس 10 فیصد سے کم ہوں گے۔
2000 میں لگائے گئے عمر رسیدہ افراد کی بڑھتی رفتار کے تخمینے اور حقیقتکے درمیان فرق ہانگ کانگ میں 4 سال ہے،وہاں 32 سال کے مقابلے میں 36 سال کا تخمینہ لگایا تھا۔ کوریا جمہوریہ اور تھائی لینڈ کے لیے فرق 3 سال اور عوامی جمہوریہ چین کے لیے فرق 2 سال ہے۔
بوڑھے لوگوں کی تعداد جنوبی ایشیا میں کم ہے، بھارت، نیپال اور پاکستان میں 25 فیصد سے کم اور بنگلہ دیش میں 28.6 فیصد تک ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ بنگلہ دیش، کمبوڈیا، بھارت، میانمار، پاکستان، فلپائن اور سری لنکا میں جائزوں کے مطابق 81 فیصد بوڑھے لوگوں نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے ان کی آمدنی میں کمی ہوئی ہے۔
جہاں پنشن بڑے پیمانے پر دی جاتی ہے وہاں ریٹائرمنٹ کی قانونی عمر کے قریب والوں کے لیے ملازمتیں کم ہو جاتی ہے۔
اسی طرح پاکستان میں خواتین کی ریٹائرمنٹ کی قانونی عمر مردوں کے مقابلے میں کم ہے، لیکن کام کرنے والی خواتین کی کم تعداد کی وجہ سے ریٹائرمنٹ پر کم اثر پڑتا ہے۔ مجموعی طور پر، خواتین کے لیے روزگار کی شرح اب بھی بہت سی معیشتوں میں بہت کم ہے۔
زراعت میں پرانے کارکنوں کا حصہ عمر کے ساتھ بڑھتا ہے۔ بنگلہ دیش، کمبوڈیا، انڈونیشیا، پاکستان اور ویت نام میں 60 اور اس سے زیادہ عمر کے افراد کا حصہ زراعت میں خاص طور پر زیادہ ہے، جہاں یہ 50 فیصد سے زیادہ ہے۔
مشرقی ایشیا اور بحرالکاہل میں، 2015 میں صنفی اجرت کا فرق تقریباً پانچواں حصہ اور جنوبی ایشیا میں ایک تہائی تھا۔ اس میں ایک اور عنصر پنشن میں کم حصہ ہے، کیونکہ خواتین کو بچوں، بوڑھے والدین اور اکثر پوتے پوتیوں کی دیکھ بھال کرنی پڑتی ہے۔ یہ فرق ایسی معیشتوں میں زیادہ وسیع ہو سکتا ہے جس میں خواتین کے لیے باضابطہ ریٹائرمنٹ کی عمر مردوں کے مقابلے میں کم ہے، جیسا کہ بنگلہ دیش، جارجیا، قازقستان، لاؤ پیپلز ڈیموکریٹک ریپبلک (لاؤ پی ڈی آر)، پاکستان، عوامی جمہوریہ چین (پی آر سی)، ازبکستان اور ویت نام میں ہے۔
اگرچہ ایشیا اور بحرالکاہل کی بہت سی معیشتوں کے پاس غیر شراکت دار پنشن ہے، لیکن کئی کے پاس نہیں ہیں۔ کمبوڈیا، مائیکرونیشیا کی وفاقی ریاستیں، لاؤ پی ڈی آر ، مارشل جزائر، پاکستان، پاپوا نیو گنی، سولومن جزائر، اور وانواتو میں سماجی پنشن نہیں ہیں۔
ایشیا اور بحرالکاہل کی بہت سی معیشتوں نے سماجی پنشن متعارف کرائی ہے، لیکن کوریج اور مناسبت مختلف ہے۔ کوریج کی حد پورے پنشن سسٹم میں مرکزی ہے، جیسا کہ جارجیا، کمبوڈیا، لاؤ پی ڈی آر، پاکستان، ملائیشیا، اور کئی بحرالکاہل جزیروں کی معیشتوں میں یہ نہ ہونے کے برابر ہے۔
ڈیجیٹلائزیشن اور فنٹیک غیر رسمی شعبے میں کنٹری بیوشن جمع کرنے اور پنشن کی فراہمی کے چیلنجوں سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور اس طرح لوگوں کی شمولیت کو آگے بڑھاتے ہیں۔ اگرچہ یہ جدت تمام عمر کے گروپوں کی مدد کرتی ہیں اور یہ خاص طور پر بوڑھے ایشیائی باشندوں کے لیے فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہے۔مثال کے طور پر بائیو میٹرک شناخت، اب آرمینیا، کمبوڈیا، انڈونیشیا، کرغیز جمہوریہ، ہندوستان اور پاکستان میں پنشن کے لین دین کے لیے استعمال ہوتی ہے، اور اسے فلپائن اور ویت نام میں مرحلہ وار نافذ کیا جا رہا ہے۔انڈونیشیا، فلپائن، پاکستان اور ویت نام میں اکثریت اب اس اصول سے متفق ہے۔
اے ڈی بی کے چیف اکانومسٹ البرٹ پارک نے کہا، “ایشیا اور بحرالکاہل کی تیز رفتار ترقی ایک کامیابی کی کہانی ہے، لیکن یہ ایک بہت بڑی آبادیاتی تبدیلی کو بڑھاوا دے رہی ہے۔حکومتوں کو ابھی تیاری کرنے کی ضرورت ہے تاکہ وہ اس خطے کے لاکھوں لوگوں کی مدد کرنے کے قابل ہو جائیں۔ پالیسیوں میں صحت، تعلیم، ہنر، اور ریٹائرمنٹ کے لیے مالی تیاریوں میں زندگی بھر کی سرمایہ کاری کی حمایت کی جانی چاہیے۔ معمر افراد کی صحت مند اور انکی پیداواری صلاحیت کو فروغ دینے اور معاشرے میں ان کے تعاون کو زیادہ سے زیادہ بڑھانے کے لیے خاندانی اور سماجی روابط بھی اہم ہیں۔
کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2024