بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے تاحال پاکستان کیلئے قرض پروگرام کی آخری قسط 1.1 ارب ڈالرکی منظوری کو یکم مئی کے اپنے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کے ایجنڈے میں شامل نہیں کیا ہے۔
آئی ایم ایف کی ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے 29 اپریل اور یکم مئی کو ہونے والے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس کا شیڈول جاری کردیا، تاہم پاکستان کے ساتھ 3 ارب ڈالر کے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ (ایس بی اے) پروگرام کے تحت جائزہ ایجنڈے میں شامل نہیں ہے۔ .
پاکستان ایگزیکٹو بورڈ سے قرض کی منظوری کی امید کر رہا ہے تاکہ ملک کوجون 2023 میں دستخط شدہ 3 ارب ڈالر معاہدے کی آخری قسطھ تقریباً 1.1 ارب ڈالر حاصل ہوسکے۔
کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر