پہلے آٹھ ماہ میں لارجر مینو فیکچرنگ کی شرح نمو منفی

17 اپريل 2024

پاکستان بیورو آف شماریات کا کہنا ہے کہ مجموعی طور لارجر مینوفیکچرنگ (ایل ایس ایم) کے شعبے نے (جولائی-فروری) 2023-24 کے دوران گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں منفی صفر اعشاریہ51 فیصد شرح نمو ظاہر کی ہے۔ایل ایس ایم کی پیداوار فروری 2023 کے مقابلے میں فروری 2024 کے لیے 0.06 فیصد بڑھی تاہم جنوری 2024 کے میں 4.14 فیصد کم ہوئی۔ لارجر مینو فیکچرنگ انڈسٹریز (ایل ایس ایم آئی)کے عارضی کوانٹم انڈیکس نمبرز کے مطابق، فروری 2024 کے لیے کوانٹم انڈیکس نمبر (کیو آئی ایم) کا تخمینہ 126.01 ہے۔ جولائی-فروری، 2023-24 کے لیے کیو آئی ایم کا تخمینہ 117.99 ہے۔

ایل ایس ایم آئی کی شرح نمو

ایل ایس ایم آئی کے 2024 کیلئے عارضی کوانٹم انڈیکس بنیادی سال 2015 کے ساتھ متعلقہ ایجنسیوں کی جانب سے فراہم کردہ ڈیٹا کی بنیاد پر تیار کیے گئے ہیں۔

منفی صفر اعشاریہ 51 فیصد کی شرح نمو میں اہم شراکت دار خوراک (0.46) ، تمباکو ( 0.80-)، ٹیکسٹائل (1.75-) گارمنٹس (0.46)، کاغذ اور بورڈ (0.08-)، پیٹرولیم مصنوعات (0.24)، کیمیکل ( 0.55)، دواسازی (1.21)، لوہے اور اسٹیل کی مصنوعات (0.05-)، برقی آلات (0.26-)، آٹوموبائل (1.14-)، اور فرنیچر (0.72)۔جولائی تا فروری 2022-23 کے مقابلے میں جولائی-فروری 2023-24 تک خوراک، ملبوسات، کوک اور پٹرولیم مصنوعات، کیمیکلز، کھاد، دواسازی، مشینری اور آلات اور فرنیچر جبکہ تمباکو، ٹیکسٹائل، کاغذ اور بورڈ، غیر دھاتی معدنی مصنوعات، لوہے اور اسٹیل کی مصنوعات، برقی آلات، آٹوموبائل اور دیگر نقل و حمل کے سامان کی پیدوار میں اضافہ ہوا ہے۔

جولائی-فروری 2022-23 کے مقابلے میں جولائی-فروری 2023-24 کے دوران بہتر ہونے والے شعبوں میں خوراک (2.51 فیصد)، مشروبات (0.31 فیصد)، ملبوسات (3.25 فیصد)، چمڑے کی مصنوعات (5.07 فیصد) شامل ہیں۔ لکڑی کی مصنوعات (12.01 فیصد)، کوک اور پیٹرولیم مصنوعات (3.82 فیصد)، کیمیکل (7.33 فیصد)، کیمیکل مصنوعات (-2.69 فیصد)، کھاد (14.68 فیصد)، دواسازی (26.77 فیصد)، ربڑ کی مصنوعات (2.87 فیصد)، مشینری اور آلات (70.98 فیصد)، اور فرنیچر (28.01 فیصد)۔

جولائی-فروری 2022-23 کے مقابلے میں جولائی-فروری 2023-24 کے دوران جن شعبوں میں کمی دیکھنے میں آئی ان میں تمباکو (39.27 فیصد)، ٹیکسٹائل (9.73 فیصد)، کاغذ اور بورڈ (3.27 فیصد)، غیر دھاتی معدنی مصنوعات (3.94 فیصد)، لوہے اور اسٹیل کی مصنوعات (1.12 فیصد)، مصنوعی دھات (6.16 فیصد)، کمپیوٹر، الیکٹرانکس اور آپٹیکل مصنوعات (17.39 فیصد)، برقی آلات (7.94 فیصد)، آٹوموبائل (40.74 فیصد)، دیگر نقل و حمل کا سامان (13.20 فیصد)، اور دیگر مینوفیکچرنگ سامان (-0.16 فیصد) شامل ہیں۔

Read Comments