گندم کی اچھی فصل کاٹنے کی تیاری

14 اپريل 2024

پاکستان 2024 کے سیزن کے لیے تقریباً 15 ملین میٹرک ٹن بائیو فورٹیفائیڈ، زنک افزودہ گندم کی ریکارڈ توڑ کٹائی کی تیاری کر رہا ہے۔ پیداوار میں اس اضافے کا سہرا کسانوں کو جاتا ہے، جنہوں نے بنیادی طور پر بائیو فورٹیفائیڈ گندم کی قسم اکبر کو کاشت کرنے کا انتخاب کیا۔ اکبر اپنی غذائی صلاحیت، بیماریوں کے خلاف مزاحمت اور زیادہ پیداوار کے لیے جانا جاتا ہے، اکبر کو 2019 سے ملک بھر کے کھیتوں میں گندم اگانے کیلئے استعمال کیا جارہا ہے۔

فیصل آباد کے گندم ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر جاوید احمد نے بتایا کہ پاکستان میں تقریباً 42 فیصد گندم کی فصل کا رقبہ 2023-24 کے سیزن کے دوران اکبر کے لیے وقف کیا گیا تھا، جو تقریباً 3.78 ملین ہیکٹر پر محیط تھا اور تقریباً 15 ملین میٹرک ٹن کی پیداوار کی توقع ہے۔ اس کامیابی کا سہرا ہارویسٹ پلس کے ساتھ ایک دہائی پر محیط شراکت داری کو جاتا ہے۔

اکبر 2019 گندم کی ایک ایسی قسم ہے جو اپنے زنک کے اعلیٰ معیار کے لیے مشہور ہے، پنجاب کی زرعی صلاحیت میں ایک اہم موڑ کی نشاندہی کرتی ہے۔ یہ گندم کا سب سے مقبول انتخاب بن گیا ہے، جو اس کو وسیع پیمانے پر اپنانے کی مشترکہ کوششوں کی کامیابی کو اجاگر کرتا ہے۔

اکبر 2019 کا سفر ہارویسٹ پلس کے ذریعے ابتدائی نسل کے بیجوں کی پیداوار میں مائکرو نیوٹرینٹ ٹیسٹنگ پروگراموں اور اسٹریٹجک سرمایہ کاری کے ذریعے اس کی غذائی صلاحیت کی نشاندہی کے ساتھ شروع ہوا۔

فیصل آباد میں گندم کے تحقیقی ادارے کے ساتھ ایک اہم شراکت داری نے اس کی ترقی اور بعد میں بڑے پیمانے پر کاشت میں کلیدی کردار ادا کیا۔

2019 میں اکبر کی باضابطہ ریلیز نے پاکستان میں زنک گندم کے لیے ایک نئے دور کا آغاز کیا۔ ایک وسیع پیمانے پر شرکت کی لانچ تقریب، بیج کمپنیوں اور کسانوں کے تعاون کے ساتھ، اہم غذائیت کی صلاحیت کے ساتھ اس قسم کو بڑے پیمانے پر اپنانے میں سہولت فراہم کی۔

ہارویسٹ پلس پاکستان کے کنٹری مینیجر یعقوب مجاہد نے کہا، “اکبر 2019 کی مسلسل کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے تصدیق شدہ زنک سے افزودہ بیجوں کی پیداوار اور تقسیم کے لیے صلاحیت کی تعمیر بہت اہم تھی، انہوں نے مزید کہا کہ2022 کے سیلاب کے باوجود ان بیجوں تک رسائی کی ضمانت کے لیے 120 سے زائد سیڈ کمپنیوں نے شراکت کی۔مجاہد نے مزید کہا کہ قابل ذکر بات یہ ہے کہ 2023-24 کے سیزن میں 90,000 ٹن سے زیادہ تصدیق شدہ اکبر 2019 کے بیج لگائے گئے، جو کہ غذائی لحاظ سے اس اعلیٰ قسم کی گندم کی بڑھتی ہوئی مانگ کو ظاہر کرتا ہے۔ کسانوں کے پاس بچا ہوا بیج اس کے علاوہ تھا۔

ویلیو چین والوں کے ساتھ شراکت داری اور ڈیجیٹل میڈیا مہم نے لاکھوں کسانوں اور دیہی برادریوں تک اس بیچ کو پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ صحافیوں کے تربیتی پروگراموں، ویلیو چین سیمینارز، اور کسانوں کے فیلڈ ڈے کے ساتھ اقدامات نے اکبر 2019 کے غذائیت کی صلاحیت کے بارے میں مزید آگاہی کو فروغ دیا۔

تحقیقی اداروں کی مشترکہ کوششوں نے بائیو فورٹیفائیڈ گندم کی اقسام جیسے اکبر 2019 کو پنجاب کے زرعی منصوبوں میں ڈی سیڈ سبسڈی پروگرام میں ضم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ یہ شمولیت غذائیت کی قدر، بیماریوں کے خلاف مزاحمت اور آب و ہوا کی تبدیلی کو تسلیم کرتی ہے۔

اکبر 2019 کا تیزی سے عروج کسانوں کی سطح پر غذائیت کے لحاظ سے اعلیٰ فصلوں کو اپنانے کے عمل کو تیز کرنے کی نشاندہی کرتا ہے۔ چونکہ مستقبل کے متبادلات اور بھی زیادہ غذائی صلاحیت کے ساتھ تیار کیے جائینگے، اس لیے مزید غذائیت سے بھرپور فصلوں کو فروغ دینے اور پاکستان کے زیادہ بہتر زرعی مستقبل کی تعمیر کے لیے مسلسل کوششیں بہت ضروری ہیں۔

ماہرین نے مزید کہا کہ “یہ کہانی اس بات کی مثال دیتی ہے کہ کس طرح تعاون، اختراع اور لوگوں کی مدد گندم کی کاشت کو نئی شکل دے سکتی ہے، غذائیت سے بھرپور فصلوں کی اقسام پیش کر کے غذائیت کی کمی کو دور کر سکتی ہے، اور زرعی پائیداری کو بڑھا سکتی ہے۔

Read Comments