حب میں ٹرک کو حادثہ، 17 افراد جاں بحق،41 زخمی

اپ ڈیٹ 12 اپريل 2024

حکام نے جمعرات کو بتایا کہ بلوچستان کے علاقے حب میں ایک مزار پر جاتے ہوئے حادثے میں کم از کم 17 زائرین جاں بحق اور 41 زخمی ہو گئے۔

ضلعی ڈپٹی کمشنر منیر احمد نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے اے ایف پی کو بتایا کہ حادثہ بدھ کی رات تقریباً 10 بجے صوبہ بلوچستان کے ضلع حب میں پیش آیا۔

انہوں نے کہا کہ ٹرک تیز رفتاری سے چل رہا تھا اور موڑکاٹتے ہوئے ٹرک ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو گیا“ اور ایک کھائی میں جا گرا۔

ڈرائیور نے ٹرک سے چھلانگ لگا دی اور محفوظ رہا

حب کے مرکزی اسپتال کے ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ شوکت جلبانی نے بھی 17 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی اور کہا کہ زیادہ تر زخمیوں کو علاج کے لیے قریبی شہر کراچی بھیجا گیا ہے۔

جمعرات کو اے ایف پی کے ایک فوٹوگرافر نے کارکنوں کو مردہ خانے میں ہلاک ہونے والوں کی لاشیں اتارتے ہوئے دیکھا۔

پاکستان میں سڑک حادثات میں زیادہ اموات عام ہیں جہاں حفاظتی اقدامات کم ہیں، ڈرائیور کی تربیت ناقص ہے اور ٹرانسپورٹ کا بنیادی ڈھانچہ خستہ حال ہے۔

جنوری 2023 میں بھی بلوچستان میں بس کھائی میں گرنے سے 41 افراد ہلاک ہو گئے ۔

Read Comments